فرانس نے سوئمنگ پولز میں برکینی پہننے پر پابندی عائد کردی

قدامت پسندوں کی جانب سے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم


ویب ڈیسک May 28, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

ISLAMABAD: فرانسیسی عدالت نے میونسپل سوئمنگ پولز میں مسلمان خواتین کے برکینی (سوئمنگ سوٹ) پہننے پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی کبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی ایک مقامی عدالت نے مسلمان خواتین کے برکینی (سوئمنگ سوٹ) پہننے پر پابندی لگادی ہے جبکہ قدامت پسند وزیر داخلہ جیرالڈ درمیناں نے اس عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوے بہترین خبر قرار دیا۔

الپائن شہر گرونوبل کی انتظامی عدالت نے میونسپل سوئمنگ پول کے فیصلے کے خلاف یہ حکم گزشتہ روز سنایا، عدالت نے دلائل کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ کونسل کی طرف سے برکینی پہننے کی اجازت فراہم کرنا غیر جانبداری کے اصول کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

اس سے قبل عدالتی فیصلے سے ایک شہری کونسل کا ماضی میں دیا جانے والا وہ فیصلہ معطل ہوگیا تھا۔

برکینی زیادہ تر مسلمان خواتین سوئمنگ کے دوران پہنتی ہیں جبکہ فرانس کے قدامت پسند اسے اسلامائزیشن کی علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔

دوسری جانب فرانسیسی عدالت کا فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ملک میں مسلم خواتین فٹبالرز مسابقتی میچوں کے دوران اسکارف و دیگر علامات پہننے پر پابندی کو ختم کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہیں جبکہ پابندی کے خاتمے کی صورت میں خواتین سر ڈھانپ کر فٹ بال کھیل سکنے کی پوزیشن میں آ جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے