- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
او آئی سی کا یاسین ملک کی عمر قید پر اظہار تشویش، اسیر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ
ریاض: اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) نے بھارتی عدالت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔
مسلم ممالک کی نمائندہ تنظیم ’’ آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن‘‘ نے اپنے ایک بیان میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادیٔ کی تحریک کی دہائیوں سے قیادت کرنے والے ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کو بھارت میں عمر قید سزا ہونے پر گہری تشویش ہے۔
یہ خبر پڑھیں : یاسین ملک کو سزا دے کر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کیا جاسکتا، آئی ایس پی آر
او آئی سی نے عالمی قوتوں پراس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ کشمیریوں کی حقیقی جدوجہد آزادیٔ کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے اور کشمیریوں پر مظالم کو فوری طور پر بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ بیان میں بھارت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی پر گرفتار تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : یاسین ملک کی سزا کیخلاف عالمی عدالت انصاف جائیں گے،مشعال ملک
…and respect the right of the people of IIOJK to determine their own future through a free and impartial #plebiscite as enshrined in the relevant United Nations Security Council resolutions. #ReleaseYasinMalik #ReleaseYaseenMalik
— OIC (@OIC_OCI) May 27, 2022
بیان میں بھارت سے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے حاصل حق خود اردیت کا احترام کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا دی
واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے جھوٹے مقدمے میں 2 بار عمر قید کے ساتھ 10 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔