او آئی سی کا یاسین ملک کی عمر قید پر اظہار تشویش، اسیر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 مئ 2022
بھارتی عدالت نے جھوٹے مقدمے میں یایسن ملک کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، فوٹو: فائل

بھارتی عدالت نے جھوٹے مقدمے میں یایسن ملک کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، فوٹو: فائل

ریاض: اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) نے بھارتی عدالت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔

مسلم ممالک کی نمائندہ تنظیم ’’ آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن‘‘ نے اپنے ایک بیان میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادیٔ کی تحریک کی دہائیوں سے قیادت کرنے والے ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کو بھارت میں عمر قید سزا ہونے پر گہری تشویش ہے۔

یہ خبر پڑھیں : یاسین ملک کو سزا دے کر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کیا جاسکتا، آئی ایس پی آر

او آئی سی نے عالمی قوتوں پراس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ کشمیریوں کی حقیقی جدوجہد آزادیٔ کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے اور کشمیریوں پر مظالم کو فوری طور پر بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ بیان میں بھارت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی پر گرفتار تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : یاسین ملک کی سزا کیخلاف عالمی عدالت انصاف جائیں گے،مشعال ملک 

بیان میں بھارت سے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے حاصل حق خود اردیت کا احترام کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا دی 

واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے جھوٹے مقدمے میں 2 بار عمر قید کے ساتھ 10 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔