- پختونخوا الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ
- حب میں مسافر بس حادثے کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج
- پاکستانی باکسر نے دبئی میں پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی
- مار گئی ہمیں یہ مہنگائی!
- مارشل آرٹس میں عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم اطالوی ٹی وی شو میں مدعو
- مہنگائی کیخلاف عوام بیدار ہوں، احتجاج کے بغیر مسائل کم نہیں ہونگے، حافظ نعیم
- امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ ملتوی
- حکومت سے فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب
- کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- آسٹریلین اوپن؛ جوکووچ نے 10 ویں ٹرافی اپنے نام کرلی
- اسمبلی تحلیل کے 90 روز میں الیکشن ہونے چاہییں، لاہور ہائیکورٹ
- ’پہلے ایک تو پوری کرلیں‘ 2 ٹیموں کی تجویز پر کامران اکمل کا ردعمل
- پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز
- گلگت کے شہری کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی بل موصول، انکوائری کا حکم
- 96 ارب کی مقروض ایل ڈبلیو ایم سی کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ
- غیرقانونی تارکین وطن واپس بلائیں ورنہ ویزا پابندیاں لگائیں گے، یورپی یونین
- اسٹیٹ بینک کی ڈالر شرح کو کیپ، ترسیلات زر اور برآمدات میں 3 ارب ڈالر نقصان کے دعوے کی تردید
- ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، امریکی دھمکی
- حکومت نے آئل ریفائنری پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی
- پٹرولیم قیمتیں مہنگائی کا مزید طوفان لائیں گی، تاجر تنظیمیں
پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ ‘کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

ان سرٹن ریگارڈ فیسٹول کا دوسرا سب سے باوقارایوارڈ مانا جاتا ہے(فائل فوٹو)
فرانس: پاکستانی ڈائریکٹر،رائٹراوراداکارصائم صادق کی فلم ’’جوائے لینڈ ‘‘ نے فرانس میں جاری کانز فل فیسٹیول کا دوسرا بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
پاکستانی شارٹ فلم ’’جوائے لینڈ‘‘نے کانز فلم فیسٹیول میں ان سرٹن ریگارڈ کیٹگری کا جیوری پرائزجیتا ہے جو اس فیسٹول کا دوسرا سب سے باوقارایوارڈ مانا جاتا ہے۔
صائم صادق اور ثروت گیلانی نےاپنی انسٹااسٹوریزمیں یہ خوشبری فالوورز کے ساتھ شیئرکی، اس سے قبل علینا نے ایوارڈ جیتنے سے قبل فلم کی اسکریننگ کے لمحات کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے دعاکی درخواست بھی کی تھی۔
ٹوئٹرپرہیش ٹیگ کے ساتھ جوائے لینڈ ٹاپ ٹرینڈزمیں بھی شامل ہے جس میں اداکارہ ماہرہ خان اور معروف شوبز شخصیات سمیت دیگرصارفین اس اعزاز پرخوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
Bursting with pride and joy! Congratulations team #joyland !! Congratulations Pakistan! 🎉💞🇵🇰 @SaimSadiq14 @sarwatgilani #sarmadkhoosat #alinakhan #saniasaeed https://t.co/jJyK3sOL5G — Mahira Khan (@TheMahiraKhan) May 23, 2022
جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، فلم کے پروڈیوسرسرمد کھوسٹ اوراپوروا چرن ہیں جبکہ موسیقی عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے ۔ صائم صادق کی اس فیچرفلم کی نمایاں کاسٹ میں ثانیہ سعید، ثناء جعفری، علی جونیجو،علینہ خان، ثروت گیلانی ،راستی فاروق سمیت دیگراداکاروں نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا.
واضح رہے کہ کانز فلم فیسٹیول میں فیچرڈفلموں کی کیٹیگری صرف 14 فلموں تک محدود ہوتی ہے جن میں جوائے لینڈ کا انتخاب اس لحاظ سے بھی نہایت اہمیت کا حامل رہا کہ یہ کانزمیں میں دکھائی جانے والی پہلی پاکستانی فیچرفلم ہے۔
یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ صائم صادق نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی 2019 میں ان کی شارٹ فلم ڈارلنگ وینس اورٹورنٹو فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔