ننکانہ صاحب میں بھائی نے 2 بہنوں کو قتل کردیا

ملزم نے بہنوں کو بے ہوش کرنے کے بعد قتل کیا، پولیس


ویب ڈیسک May 28, 2022
ملزم کی ایک بہن شادی شدہ اورایک غیرشادی شدہ تھی،پولیس حکام:فوٹو:فائل

ننکانہ صاحب میں گھریلو جھگڑے پراپنی 2 بہنوں کو قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب میں گھریلو جھگڑے کے دوران مشتعل ہوکے بھائی نے اپنی 2 بہنوں کو قتل کردیا۔ملزم زوارحسین نے بہنوں کو قتل کرنے سے قبل جوس میں نشہ ملا کر دونوں بہنوں کوبے ہوش کیا اورپھرتیز دھار آلے سے قتل کردیا۔مقتولہ جمیلہ شادی شدہ جبکہ فاطمہ غیرشادی شدہ تھی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پرپہنچ گئی اورشواہد اکٹھے کرنا شروع کردئیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے