عدالت نے فواد چوہدری اور فراز چوہدری کو گرفتار کرنے سے روک دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 مئ 2022
عدالت نے فواد چوہدری اور فراز چوہدری کو 10 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔ فوٹو:فائل

عدالت نے فواد چوہدری اور فراز چوہدری کو 10 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ان کے بھائی فراز چوہدری کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے 25 مئی کے مارچ کے تناظر میں جہلم میں درج مقدمہ کے خلاف سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔  اسلام آباد ہائی کورٹ میں چھٹی کے روز فواد چوہدری اور ان کے بھائی کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  فواد چوہدری اور ان کے بھائی فراز چوہدری کی دس روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو فواد چوہدری اور فراز چوہدری کی گرفتاری سے روک دیا، جب کہ دونوں کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے 10 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔