اسنیپ چیٹ نے صارفین کے لیے نیا دلچسپ فیچر پیش کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 29 مئ 2022
یہ فیچر اس ایپ کے ہی ایک فیچر کا نیا روپ ہے

یہ فیچر اس ایپ کے ہی ایک فیچر کا نیا روپ ہے

کیلیفورنیا: مشہور سوشل میڈیا ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کی جانب سے ایک نیا ’شیئرڈ اسٹوریز‘ کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جو صارفین کو ایپ پر اپنی یادداشتوں کے شیئر کرنے میں آسانی کے لیے مدد دے گا۔

یہ فیچر اس ایپ کے ’کسٹم اسٹوریز‘ فیچر کا ہی ایک نیا روپ ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اسٹوری بناتے ہیں اور اس کو دیکھنے اور حصہ اس میں ڈالنے کے لیے دوستوں کو شامل کرتے ہیں۔

اسنیپ چیٹ کا کہنا ہے کہ اس نئے فیچر کے بعد صارفین جو کسی گروپ میں شامل ہوں گے وہ اپنے دوستوں کو بھی اس میں شامل کر سکیں گے۔

صارفین شیئرڈ اسٹوری کو اپنی پروفائل پر جا کر، نئی اسٹوری آپشن کو ٹیپ کر کے ’شیئرڈ اسٹوری‘ کا انتخاب کرتے ہوئے شروع کر سکتے ہیں۔

اسنیپ چیٹ پر تمام اسٹوریز کی طرح، اسٹوریز پر ڈالی گئی اسنیپ 24 گھنٹوں کے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہوجاتی ہیں۔ البتہ، معمول کی فرینڈ اسٹوریز اور گروپس کے برعکس شیئرڈ اسٹوریز کے لیے کوئی چیٹ کا عنصر نہیں ہے۔

اسنیپ چیٹ کا کہنا تھا کہ شائع ہونے والے کانٹینٹ کی دیکھ بھال احتیاط کے ساتھ خودکار لینگوئج ڈیٹیکشن اور کمینیونیٹی ریویو ٹول کے ذریعے کی جاتی ہے۔

مزید یہ کہ ایپلی کیشن ان صارفین کو اطلاع بھی دے گی جن کے ساتھ کوئی ایسا شخص شیئرڈ اسٹوری میں موجود ہوگا جس کو انہوں نے بلاک کر رکھا ہے۔

ایپلی کیشن کے مطابق اس چیز سے یہ فیصلہ صارف کے ہاتھوں میں ہوگا کہ وہ کس کے ساتھ اپنا کانٹینٹ شیئر کرنا چاہتا ہے اور کس کو اس سے دور رکھنا چاہتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔