شاہ رخ خان کے بنگلے پر نصب ہیرے سے بنی ’نام کی تختی‘ غائب

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 مئ 2022
فوٹو، فائل

فوٹو، فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بنگلے کی دیوار پر نصب قیمتی ’نام کی تختی‘ غائب ہے لیکن گھبرانے کی بات نہیں کیوں کہ تختی چوری نہیں ہوئی بلکہ مرمت کے لیے دیوار سے ہٹائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کا بنگلہ قائم ہے جس کی دیوار پر ’منت‘ کے نام کی تختی نصب تھی جسے مرمت کے لیے اتار لیا گیا، مذکورہ تختی کی بناوٹ میں ہیروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

bangla

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تختی سے ہیرے جھڑ رہے تھے جسے ٹھیک کرنے کے لیے ہٹایا گیا، نام کی تختی بنگلے کے دروازے کے پاس نصب تھی۔

کہا جارہا ہے کہ تختی کی مالیت تقریباً 23 لاکھ بھارتی روپے ہے، تختی کے غائب ہونے کی خبر سامنے آنے پر مداح بھی پریشان ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔