نائیجیریا؛ گِرجا گھر میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 29 مئ 2022
پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں

پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں

پورٹ ہارکورٹ: نائیجیریا میں ایک گرجا گھر میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نائیجیریا کے جنوب میں واقع پورٹ ہارکورٹ شہر میں ایک گرجا گھر میں مستحقین میں تقسیم اجناس کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

نائیجیریا کی ریاست رِیورز کے دارالحکومت پورٹ ہارکورٹ کے پولیس ترجمان گریس اِرِنج کوکو نے بتایا کہ ہفتے کے روز گرجا گھر میں غذائی اجناس لینے آئے سیکڑوں لوگ دروازہ توڑ کر اندر گھسے جو بھگدڑ مچنے کا سبب بنا۔

کئی افراد نے پورٹ ہارکورٹ پولو کلب میں رسائی حاصل کرنے کے لیے جمعے کے روز سے ہی قطاریں لگا لی تھیں۔

اس مقام پر سالانہ کی بنیادوں پرایک گرجا گھر کی جانب سے خیراتی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ترجمان پولیس نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ لوگ وہاں جلدی آگئے تھے اور ان میں سے کچھ کی جانب سے بے صبری کے مظاہرے سے بھگدڑ مچی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔