حکومت نے چند درآمدی اشیا کی درآمد پر پابندی ختم کردی

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 29 مئ 2022
ایسی تمام اشیاء جن کا ائیروے بل در آمد پر پابندی سے پہلے جاری ہوچکا وہ بھی منگوائی جاسکیں گی (فوٹو : فائل)

ایسی تمام اشیاء جن کا ائیروے بل در آمد پر پابندی سے پہلے جاری ہوچکا وہ بھی منگوائی جاسکیں گی (فوٹو : فائل)

اسلام آباد: حکومت نے کتوں اور بلیوں کی خوراک سمیت انرجی سیور کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا جب کہ 19 مئی سے قبل آرڈر کی گئی لگژری اشیا بھی منگوائی جاسکیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے چند درآمدی اشیاء پر پابندی میں نرمی کر دی اور اس حوالے سے وزرات تجارت نے نرمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کتوں اور بلیوں کی خوراک کی در آمد پر پابندی عائد نہیں ہو گئی، انرجی سیور کی در آمد پر پابندی عائد نہیں ہوگی، ایسی لگژری اور غیر ضروری اشیاء جن کی درآمد کے آرڈرز 19 مئی سے پہلے کیے گئے ہیں وہ در آمد کی جاسکیں گی اور ایسی تمام اشیاء جن کا ائیروے بل در آمد پر پابندی سے پہلے جاری ہوچکا وہ بھی منگوائی جاسکیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔