غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے سپرد

اسٹاف رپورٹر  اتوار 29 مئ 2022
سپرویژن کمیٹی، ضلعی ڈیمولیشن کمیٹی اور سب لیول کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ فوٹو: رائٹرز

سپرویژن کمیٹی، ضلعی ڈیمولیشن کمیٹی اور سب لیول کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ فوٹو: رائٹرز

کراچی: سندھ حکومت نے ایس بی سی اے سے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف اختیارات واپس لے لیے۔

محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآڑڈی نیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی ایک بار پھر کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کردی گئی ہے جبکہ سپرویژن کمیٹی، ضلعی ڈیمولیشن کمیٹی اور سب لیول کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

سپرویژن کمیٹی کمشنر کراچی کی سربراہی میں کام کرے گی اور اس حوالے سے قائم کردہ کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی، ڈی جی ایس بی سی اے، چیئرمین آباد سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے شامل ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔