- انتہاء پسند بھارتی حکومت نے کشمیری فوٹو جرنلسٹ کو بیرون ملک سفر سے روک دیا
- بجلی کے شارٹ فال میں مزید اضافہ، مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ
- بلدیاتی انتخابات: کراچی میں پولنگ 24 جولائی کو ہوگی
- یکم جولائی سے قبل جاری شدہ انٹرنیشنل ایئر ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا نفاذ نہیں ہوگا
- لڑکھڑاتی ہاکی کو مضبوط سہاروں کی تلاش
- امریکا کیلیے ملکی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا، مسعود خان
- پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 18 جولائی سے احتجاجاً پمپس بند کرنے کی دھمکی
- نئی توشہ خانہ پالیسی بنانے کیلیے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل
- پنڈی رنگ روڈ اسکینڈل؛ سابق کمشنر سمیت 13 افسر بے گناہ قرار
- پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے دو ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک
- 2021-22؛11 ماہ میں 3.56 ارب ڈالر کوکنگ آئل درآمد
- کراچی میں آج سے آئندہ دو روز تک موسلادھار بارش کا امکان
- کشمیر پریمئیر لیگ میں نئی فرنچائز کا اضافہ ہوگیا
- بورڈ اور فرنچائزز میں تلخیوں کی برف پگھلنے لگی
- راولپنڈی کے عوام نے کل پریڈ گراؤنڈ کیلیے تاریخ ساز ریلی نکالی، شیخ رشید
- راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق
- اعصاب کو ٹھنڈا کرکے درد ختم کرنے والا برقی پیوند
- خطرناک گھونگھوں کی دہشت، شہر میں دو سال کا قرنطینہ نافذ
- انسٹاگرام کی ریلز سے متعلق ایک اور فیچر پر کام جاری
- برطانوی سکھ فوجیوں کا کرتارپور، واہگہ بارڈر سمیت دیگر تاریخی مقامات کا دورہ
ویسٹ انڈیز سے سیریز؛ ہتھیاروں کو تیز دھار بنانے کا ’عبوری‘ انتظام

ملتان میں ون ڈے میچز کے انعقاد کیلیے سیکیورٹی کلیئرنس کا ’معمہ‘ حل نہ ہوسکا۔ فوٹو : اے ایف پی
لاہور: ملتان میں میچز کے حوالے سے سیکیورٹی کلیئرنس کا ’معمہ‘ حل نہ ہوا جب کہ ویسٹ انڈیز کی ملتان میں میزبانی کیلیے حکومتی اجازت کے منتظر پی سی بی نے ون ڈے سیریز کی تیاریوں کیلیے تربیتی کیمپ کا ’’عبوری انتظام‘‘ کرلیا۔
گزشتہ سال دسمبر میں کراچی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ویسٹ انڈین اسکواڈ میں کورونا کیسز کی وجہ سے ملتوی ہونے والی آئی سی سی ورلڈکپ لیگ میں شامل ون ڈے میچز جون میں ری شیڈول کرتے ہوئے راولپنڈی میں کروانے کا اعلان کیا گیا، لانگ مارچ کی وجہ سے پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کے پیش نظر بیک اپ وینیو کے طور پر ملتان کو بھی رکھا گیا، مطالبات پورے نہ ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے یکم جون کو دوبارہ اسلام آباد آنے کا اعلان کیا تو ملتان میں کیریبیئنز کی میزبانی کا امکان بڑھ گیا۔
اسٹیڈیم کی انتظامیہ کو تیاریوں کا پیغام بھی دیدیا گیا مگر سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات میں اداروں کی معاونت کیلیے حکومتی اجازت درکار ہے، پی سی بی کو تاحال پنجاب حکومت کی جانب سے تحریری یقین دہانی موصول ہوسکی۔
قبل ازیں سیریز راولپنڈی میں شیڈول ہونے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم میچز کیلیے تربیتی کیمپ بھی یکم جون سے وہاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا،ملتان کا آپشن زیر غور آیا تو امکان تھا کہ ٹریننگ بھی وہیں ہوگی۔
گزشتہ روز تک سیریز کے وینیوکے حوالے سے کوئی حکومتی کلیئرنس موصول نہ ہونے پر گرین شرٹس کا تربیتی کیمپ یکم جون سے ہی لاہور میں شروع کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا، 16 رکنی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف تمام کھلاڑی بھی یکم جون کو کیمپ جوائن کرلیں گے، ٹریننگ کے دوران بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور مشقوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے،کیریبیئنز کی آمد 5جون کو ہوگی،منتخب وینیو پر مہمانوں کی آمد پر قومی کرکٹرز کا کیمپ بھی وہیں منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ دریں اثناء تعطل کا شکارہونے والے کنڈیشننگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ اتوار سے لاہور میں شروع ہوگا، پی سی بی نے مجموعی طور پر 60 کرکٹرز کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ٹریننگ کیلیے منتخب کیا تھا۔
پہلے مرحلہ 15 سے 25 مئی تک شیڈول کیا گیا،اس میں 27 کرکٹرز کو طلب کیا گیا تھا مگر پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں ایک روز قبل ہی ختم کردیا گیا، دوسرا مرحلہ غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردیا گیا، سیاسی حالات میں بہتری آنے پر اتوار سے دوبارہ شروع کیا جارہا ہے، اس کیلیے 33 کرکٹرز کو طلب کیا گیا ہے، گزشتہ روز بیشتر کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی۔
پہلے مرحلے میں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلیے منتخب کپتان بابر اعظم،نائب کپتان، فخرزمان،امام الحق، عبداللہ شفیق،افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث، شاہنواز دھانی، وسیم جونیئر،محمد نواز اور دیگر کرکٹرز شریک تھے۔
اتوار سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں عابد علی، فواد عالم، سرفراز احمد، فہیم اشرف، عماد وسیم، ساجد خان ، نعمان علی، اعظم خان، ابرار احمد، عالیان محمود ، عبدالواحد بنگلزئی، علی اسفند، علی عثمان، آرش علی خان ، حسیب اللہ ، عرفان اللہ شاہ ، معاذ خان ، مہران ممتاز، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حریرہ ، محمد عمران ، محمد عمران رندھاوا، محمد طحہٰ، محمد ذیشان، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم ، ریحان آفریدی، سلمان ارشاد، ثمین گل، سید ذیشان ضمیر، عثمان صلاح الدین اور زمان خان شامل ہیں۔ان میں سے کوئی بھی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلیے منتخب اسکواڈ کا حصہ نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔