بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

ویب ڈیسک  اتوار 29 مئ 2022
مختلف علاقوں میں 8 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

مختلف علاقوں میں 8 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

 اسلام آباد: ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ سے زائد ہوگیا، شہروں اور دیہات میں گھنٹوں بجلی بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار465 میگاواٹ ہے جبکہ مجموعی طلب 25 ہزار 997 میگاواٹ سے تجاوز کرچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پن بجلی سے 4 ہزار 662 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار 60 میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے تاہم زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔