کرن جوہر نے ’نچ پنجابن نچ‘ کا ابرار الحق کو کریڈٹ دیدیا

ویب ڈیسک  اتوار 29 مئ 2022
(فوٹو: ایکسپریس نیوز) ماضی میں اس گانے کو تنیشک گپی، زہرا رومی اور ابرار الحق نے گایا تھا

(فوٹو: ایکسپریس نیوز) ماضی میں اس گانے کو تنیشک گپی، زہرا رومی اور ابرار الحق نے گایا تھا

 ممبئی: بھارتی فلمساز اور میوزک ریکارڈ لیبل نے آنے والی فلم جگ جگ جیو میں شامل کیے گئے پاکستانی گانے ’’نچ پنجابن نچ‘‘ کا ابرار الحق کو کریڈٹ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر کرن جوہر کی ہدایت کاری میں آنے والی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ میں ابرار الحق کا پرانا مشہور گانا نچ پنجابن نچ ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔

بھارتی فلم کا ٹریلر کچھ دنوں پہلے ریلیز کیا گیا تھا جس کے بعد ابرارالحق نے بھارتی فلم میں اپنا مشہور گانا کاپی کیے جانے پر بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر کرن جوہر پر اظہارِ برہمی کیا تھا جبکہ انہوں ٹویٹ کرتے ہوئے کرن جوہر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’میں نے کسی بھی بھارتی فلم کو اپنے گانے کے حقوق فروخت نہیں کیے، میں اپنے گانے کو بھارتی فلم میں استعمال کیے جانے پر ہرجانے کے لیے کورٹ جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں‘‘۔

ابرار الحق کی دھمکی کے بعد اب مذکورہ گانے کو جاری کرتے ہوئے بھارتی فلم ساز اور ریکارڈ لیبل کمپنی نے انہیں کریڈٹ دے دیا۔ ماضی میں اس گانے کو تنیشک گپی، زہرا رومی ابرار نے گایا تھا جبکہ اسے ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ابرار الحق نےگانا چوری کرنے پر کرن جوہرکو قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دے دی

قبل ازیں پاکستانی گلوکار کے الزامات کو کرن جوہر اور ٹی سیریز نے مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے ’نچ پنجابن نچ‘ کے کاپی رائٹس حاصل کر رکھنے کا دعویٰ کیا تھا۔

1

واضح رہے کہ ابرارالحق کا گانا سال 2002 میں ریلیز ہوا تھا جو اس وقت کا سپر ہٹ سانگ تھا، بعد ازاں پاکستانی فلم کون بنے گا کروڑ پتی میں بابر علی، معمر رانا اور اداکارہ نور پر فلمایا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔