چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے کو اہل محلہ نے پکڑلیا

ویب ڈیسک  اتوار 29 مئ 2022
ملزم گلی میں کھیلنے والی بچی کو خالی پلاٹ پر لے گیا تو بچی اور اس کی بہن نے شور مچادیا جس پر لوگ جمع ہوگئے (فوٹو : فائل)

ملزم گلی میں کھیلنے والی بچی کو خالی پلاٹ پر لے گیا تو بچی اور اس کی بہن نے شور مچادیا جس پر لوگ جمع ہوگئے (فوٹو : فائل)

 لاہور: نشتر کالونی میں چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو اہل محلہ نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور درگت بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور نشتر کالونی میں بچی سے زیادتی کی کوشش کا شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ملزم نے گلی میں کھیلنے والی دو بچیوں میں سے ایک کو پکڑا اور خالی پلاٹ پر لے جاکر اس سے زیادتی کی کوشش کرنے لگا جس پر دونوں بچیوں نے شور مچایا تو اہل محلہ جمع ہوگئے۔

محلے والوں نے بچی کو چھڑایا اور ملزم کو پکڑ کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔