برازیل میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاکتیں 79 ہوگئیں

ویب ڈیسک  پير 30 مئ 2022
برازیل میں بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، فوٹو: فائل

برازیل میں بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، فوٹو: فائل

برازیلیا: برازیل میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں دوسرے دن مزید 35 لاشیں ملنے پر ہلاکتوں کی تعداد 79 ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے شمال مشرقی علاقے میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارش نے کل سیلابی کیفیت اختیار کرلی اور سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوکر اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا تھا۔

Brazil Rain 2

مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔صرف گزشتہ مجموعی طور پر ان بارشوں میں مختلف واقعات میں 35 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ ہزرا کے قریب افراد کو گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔

Brazil Rain 1

امدادی کاموں کے دوران تاحال لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی 30 سے زائد لاشیں ملی ہیں جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔

برازیل میں بارشوں کے باعث سیلاب آنے کا گزشتہ پچھلے 5 مہینے میں ہونے والا یہ چوتھا واقعہ ہے جب کہ فروری میں بھی طوفافی بارشوں کے دوران 230 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Brazil Rain 3

برازیل میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور بالخصوص لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے کئی علاقوں میں فوج کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔