- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلیے عزم کا اظہار
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ حق سے محروم رکھنا ناانصافی ہے، فرخ حبیب
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا نا انصافی ہے، ہمارے دور میں غیر ملکی پاکستانیوں نے ریکارڈ توڑ ڈالرز ملک بھیجے۔
سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب، سابق مشیر برائے احتساب مصدق عباسی اور بیرسٹر سیف نے مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی صدر نے بھی تصدیق کی ہےکہ پاکستانی وفد کیساتھ ان کی ملاقات ہوئی ہے، شہباز حکومت کو بتاناہوگا کس نے اسرائیل کیساتھ ملاقات کی اور کیا وجوہات تھیں۔
پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب نے کہا کہ تحریک انصاف نیب کے قانون میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے 16 ارب روپے کی کرپشن کو چھپانے کے لیے ایف آئی اے کا گلاگھونٹا گیا۔ موجودہ حکومت نے چوری اور لوٹ میلہ لگایا ہوا ہے۔
سابق وزیر مملکت نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ سے کیوں محروم رکھا جارہا ہے؟، ہمارے دورِ حکومت میں غیرملکی لوگوں نے ریکارڈ توڑ ڈالرز پاکستان بھیجے۔ عمران خان کی حکومت پر بیرون ملک مقیم لوگوں نے اعتماد کیا ہے۔
اس موقع پر سابق مشیر برائےاحتساب مصدق عباسی نے کہا کہ موجود حکومت نے نیب کی آزادانہ حیثیت کو ختم کردیا ہے جبکہ نیب کا اختیار صدر سے لیکر وفاقی حکومت کو منتقل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔