لاہور میں کل تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

ویب ڈیسک  اتوار 29 مئ 2022
رات کے وقت تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ فائل : فوٹو

رات کے وقت تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ فائل : فوٹو

لاہور سمیت پنجاب کے بعض اضلاع میں کل دوپہر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں رات کے وقت تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، شہر میں اس وقت درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب، گرمی سے بچنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نہر نہانے پہنچ گئی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے باوجود لوگ نہر میں نہا رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے نہر میں نہانے کے لیے کوئی روک تھام نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔