- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی مایہ ناز کھلاڑی عادل رشید کو حج کی پیشگی مبارکباد
- ایم کیو ایم کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
- چینی کمپنی کراچی میں نئی بس سروس کا جلد آغاز کرے گی، شرجیل انعام میمن
- کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا
- فتح جنگ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا
- رواں برس 10 لاکھ مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے
- جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ
- چین میں ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں دفعہ سفر کرنے والی جڑواں بہنیں گرفتار
- روس کی بلغاریہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی
- لاہور؛ ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار
- پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری
- ساجد خان کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چیف سلیکٹر
- بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز
- ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- کراچی میں سفاک ملزمان نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
- حکومت نے عمران خان دور کی دو بڑی سبسڈی والی اسکیمیں ’معطل‘ کردیں
- لاہور میں سالے نے غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل کردیا
- سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- سندھ ریونیو بورڈ 153 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس جمع کرنے میں کامیاب
- میکسیکو کے ایک میئر نے مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی
حکومت میں شامل لوگوں کا غیر فطری اتحاد ہے، ان کی منزل ہے نہ نظریہ، شاہ محمود قریشی

عمران خان کو نیچا دکھانے کیلیے یہ لوگ یکجا ہو جاتے ہیں، یہ اتحاد ہے زیادہ دیر چل نہیں سکے گا شاہ محمود ۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ کا کوئی نظریہ ہے نہ منزل ہے، یہ عارضی اور غیر فطری اتحاد ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے قومی اسمبلی میں کچھ بل منظور کروائے، مخصوص ٹولے نے اپنے مفادات کے لئے یہ ترامیم کئے ہیں، انہوں نے انسداد کرپشن کے معاملے کو نیب قانون کی ترمیم میں دفن کردیا، من پسند نتائج حاصل کرنے کیلئے الیکشن رولزمین تبدیلی کی گئی، فیٹف کی 24 ترامیم وہی ہیں جو ہم نے دی تھیں، نیب ترامیم وہی ہیں جو یہ لوگ ہم سے این آر او ٹو مانگ رہے تھے، سیکشن 9 سب سیکشن اے 5 کے ڈائریکٹ بینیفشری وزیر اعظم ہوں گے، صاف نظر آرہا ہے کے ترمیم کن کو فائدے دینے کے لیے کی گئی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترامیم کے بعد نیب کا محکمہ عملی طور پر بے معنی ہوگیا ہے، نیب کو اینٹی کرپشن پنجاب یا ایف آئی اے بنانے کی کوشش کی گئی ہے، اس ترمیم میں اس کی جھلک نظر آتی ہے، نیب کے انڈر ٹرائل کیسز بھی متاثر ہوئے ہیں، اور 80 فیصد کیسز نیب سے دیگر کورٹس کی طرف منتقل ہو جائیں گے، نیب قانون میں تبدیلی سے یہ سب اس کے شکنجے سے آزاد ہوگئے، انہوں نے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی، سپریم کورٹ کو اس پر از خود نوٹس لینا چاہیے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیسز کو اس ترمیم سے متاثر کیا گیا ہے، چیئرمین نیب کے گرفتاری کے اختیار کو بھی اس کی شرائط سے ختم کیا گیا ہے، قانون کی نوک پلک کرنے کا اختیار بھی صدر کے بجائے وفاق کو دے دیا گیا ہے، پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ اسفند یار ولی کیس کو سامنے رکھتے ہوئے اس کیس کو اٹھائیں، عمران خان نے قانونی ٹیم کو اجازت دے دی ہے کہ اس کو چیلنج کریں۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بھی پسند نہیں آیا، پی ٹی آئی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا تھا جو حکومت نے واپس لے لیا، ہماری نظر میں اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، اتحادیوں نے مل کر ان کی اہمیت کو دفن کیا ہے، ان کا کوئی نظریہ ہے نہ منزل ہے، یہ عارضی اور غیر فطری اتحاد ہے، یہ گروپ عمران خان کو نیچا دکھانے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔