مانسہرہ؛ کیپٹن صفدر جلسہ گاہ میں ببر شیر لے آئے

ویب ڈیسک  اتوار 29 مئ 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

مانسہرہ جلسے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر ببر شیر لے آئے جسے پولیس نے جلسہ گاہ میں لے جانے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مانسہرہ میں آج جلسہ منعقد کیا جارہا ہے جس سے وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز خطاب کریں گے۔

ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر جلسہ گاہ میں ببر شیر لے لائے جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں شیر کو اندر لے جانے سے روک دیا۔ جلسہ گاہ کے منتظمین نے پولیس سے شیر کو لے جانے پر اصرار کیا لیکن قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں نے انکار دیا جس کے بعد شیر کو واپس بھیج دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔