ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائی کیوں نہ کیا؟ وجوہات جاننے کیلیے کمیٹی تشکیل

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 29 مئ 2022
رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کرکے انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کرکے انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

 لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے ایشیا ہاکی کپ میں ورلڈ کپ کوالیفائی نہ کرنے کی وجوہات جانچنے کے لیے تین رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی۔

اولمپیئن کلیم اللہ کی سربراہی میں اولمپیئن ناصر علی اور کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ ارکان میں شامل ہیں۔

کمیٹی قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی کے بعد 20 جون تک اپنی رپورٹ پی ایچ ایف صدر کو جمع کرائے گی۔ رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کرکے انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایشیا ہاکی کپ میں بھارت نے انڈونیشیا کو 16 گول سے شکست دے کر پاکستان کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے باہر کر دیا تھا۔ پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ ایک ایک سے برابر رہا تھا جبکہ قومی ٹیم کو جاپان نے 2۔3 سے شکست دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔