عامر خان فلم 'لال سنگھ چڈھا' کا ٹریلر آئی پی ایل فائنل کے دوران جاری کریں گے

ویب ڈیسک  اتوار 29 مئ 2022
(فوٹو: بھارتی میڈیا) فلم کا ٹریلر میچ کی پہلی اننگ کے دوسرے ٹائم آؤٹ کے دوران ریلیز ہوسکتا ہے

(فوٹو: بھارتی میڈیا) فلم کا ٹریلر میچ کی پہلی اننگ کے دوسرے ٹائم آؤٹ کے دوران ریلیز ہوسکتا ہے

 ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فائنل میچ دوران بالی ووڈ اداکار عامر خان اپنی نئی آنےوالی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کا ٹریلر جاری کریں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کے فائنل کی میزبانی کے علاوہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کمنٹری کے فرائض بھی نبھائیں گے جبکہ اسی دوران انکی نئی آنے والی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کا ٹریلر بھی دیکھایا جائے گا۔

بالی ووڈ اداکار لال سنگھ چڈھا کا ٹریلر میچ کی پہلی اننگ کے دوسرے ٹائم آؤٹ کے دوران ریلیز ہوسکتا ہے جبکہ میچ بھارتی وقت کے مطابق 7:30 بجے شروع ہوگا۔

اس فلم میں مرکزی کردار کرینہ کپور اور عامر خان کےعلاوہ مونا سنگھ نے ادا کیا ہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری ادویت چوہان نے دی ہے۔ لال سنگھ چڈھا ٹام ہینکس اسٹارر ہالی ووڈ فلم ‘فارسٹ گمپ’ کا ہندی ریمیک ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل فائنل گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔