- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
شہبازشریف، حمزہ شہباز اوررانا ثنا اللہ کو کٹہرے میں کھڑا کرکے جیلوں میں ڈالیں گے، عمران خان
چارسدہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے وزیر اعظم شہباز شریف، پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ان تینوں کو کٹہرے میں کھڑا کرکے جیلوں میں ڈالیں گے اور ہمیں ہمارا حق نہیں دیا گیا تو چھین لیں گے۔
چارسدہ میں ورکرز کنویشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک تصویر آئی ہے جس میں ایک پاکستانی وفد اسرائیل گیا اور وفد میں ایک پاکستان ٹیلی ویژن کا تنخواہ دار بھی شامل تھا، جب امریکا کے غلام حکومت کریں گے تو ہر وہ کام کریں گے جو واشنگٹن کہے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت روس سے سستا تیل نہیں خریدے گی اور بھارت سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خون کا سودا کرے گی، آئی ایم ایف سے حکم ملا توحکومت نے پٹرول کی قیمتوں کو بڑھایا۔
عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد کو جہاد سمجھتے ہیں، قوم کرپٹ لوگ اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف باہر نکلے گی، حکومت نے پی ٹی آئی مظاہرین پر 35 ہزار آنسو گیس کے شیلز استعمال کیے اس کے باوجود لوگ گھروں سے نکلے، یہ وہ قوم ہے جس نے خوف کی زنجیریں توڑ دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ جائیں گے اور احتجاج کرنے کا اپنا حق مانگیں گے، جو اب ہم نکلیں گے کوئی اس کے سامنے کھڑا نہیں ہو گا کیونکہ کسی صورت ان امریکی غلاموں اور چوروں کو قبول نہیں کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اب میں تیاری کرکے کال دوں گا، کارکنوں پر جو ظلم کیا ہے قوم ان کو معاف نہیں کرے گی، جب تک زندہ ہوں اپنی جدوجہد اور جہاد ان چوروں کے خلاف ختم نہیں کروں گا، اب ہم ایک ایک چیز کی تیاری کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔