- نیتن یاہو کی فلسطینیوں پر شب خون کی تیاری؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
- تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- ارضی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکا سکتا ہے
- ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں
- پٹرول کی نئی قیمت کے اطلاق سے پہلے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی
- معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار
- حب میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 41 افراد جاں بحق
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- افغانستان؛ سردی کی موجودہ لہر میں جاں بحق افراد کی تعداد 166 ہوگئی
- سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے پی ایس پر 46 کروڑ رشوت لینے کا مقدمہ درج
- چین کیساتھ 2025 میں ممکنہ جنگ کے لیے امریکی فوج کی تیاریاں شروع
- کراچی، موبائل فون کے سافٹ ویئر انجنیئر سمیت چھ ڈاکو گرفتار
- بجلی کی قیمت میں فوری طور پر کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، وزیر پانی و بجلی
- لاہور قلندرز کی کٹ شاہین آفریدی ڈیزائن کررہے ہیں، فرنچائز
- حکومت نے عوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا، عمران خان
- سعودی عرب میں ملازمین کے اوقات کار سے متعلق اہم ہدایات جاری
- ٹی20 میں بھارتی پیسر نے ایک اور منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- دوران حراست تشدد کا خدشہ، عدالت نے فواد چوہدری کی طبی رپورٹ مانگ لی
- ایف آئی اے کے بعد پولیس کو بھی انٹرپول کے ڈیٹا تک رسائی دینے کا معاہدہ
- چکوال میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے دو مزدور جاں بحق
امریکی چڑیا گھر میں نایاب ترین بھیڑیئے کی پیدائش

روڈ آئی لینڈ کے ایک چڑیا گھر میں سرخ بھیڑیئے کی پیدائش ہوئی ہے جو سیارے پر نایاب ترین جانور بھی ہے۔ فوٹو: یو پی آئی
رہوڈ آئی لینڈ: امریکی چڑیا گھر کی انتظامیہ دنیا کے نایاب ترین سرخ بھیڑیئے کے بچے کی پیدائش پر بہت خوش ہے کیونکہ ’ریڈ وولف‘ کی بقا کو اتنا خطرہ لاحق ہے کہ اس کی نسل ناپید ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔
روڈ آئی لینڈ میں واقع راجر ولیمز چڑیا گھر میں مشہور لیکن انتہائی کمیاب ریڈ وولف کی مادہ نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق یہ 2005 کے بعد سے اس جانور کی پہلی پیدائش بھی ہے۔
چڑیا گھر میں خصوصی نگہداشت میں رکھے جوڑے میں سے مادہ بریوو کی عمر 6 اور ڈیاگو نامی مرد کی عمر 7 برس ہے جنہوں نے پہلی مرتبہ ایک بچے کو جنم دیا ہے۔
اس پیدائش سے پہلے ہی بچے کے لیے ایک خصوصی گھر بنایا گیا تھا۔ یہاں کیمرے اور انفراریڈ سینسر لگائے گئے ہیں جن کی مدد سے ماں اور بچے پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔ جانوروں کے ڈاکٹروں کے مطابق یہ تیزی سے وزن بڑھا رہا ہے اور اگلے چند ماہ اس کی نشوونما کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
واضح رہے کہ ریڈ وولف دنیا کے انتہائی کمیاب ترین جانوروں میں شامل ہیں اوران کی آبادی صرف 15 سے 20 رہ گئی ہے۔ تاہم بعض حوالوں کے مطابق بالغ اور بچوں پر مشتمل سرخ بھیڑیوں کی تعداد 200 تک ہوسکتی ہے جو مختلف جنگلات میں مقیم ہیں۔
واضح رہے کہ فطرت کی بقا سے وابستہ عالمی تنظیم آئی یو سی این نے بھی سرخ بھیڑیئے کو گزشتہ 20 برس سےانتہائی کم یاب اور ناپیدگی کے کنارے پر کھڑے جانوروں میں شامل کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔