وادی نیلم میں ایک گھر سے ماں سمیت تین بچوں کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  اتوار 29 مئ 2022
وادی نیلم(فوٹو فائل)

وادی نیلم(فوٹو فائل)

مظفرآباد: آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ایک گھر سے ماں سمیت تین بچے مردہ حالت میں برآمد ہوئے، واقعے نے علاقے میں کہرام مچا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے سرگن میں واقع گھر سے چار افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گھر میں مردہ افراد کی موت کی اطلاع انتظامیہ شاردہ کو پہنچی تو اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایس پی ہمراہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور متوفی ماں اور بچوں کو  قریبی اسپتال منتقل کیا تاکہ طبی جانچ پڑتال سے موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جاسکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں اختر بی بی زوجہ منیر، بیٹی عابدی بی بی، بیٹا عثمان اور بیٹا فیضان شامل ہیں جو مردہ حالت میں گھر میں پائے گے۔

پولیس نے مرنے والوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کےلیے کیل اسپتال منتقل کردیں تاہم اب تک چاروں افراد کے مرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگن لیسیاں کے ایک گھر سے ماں سمیت تین بچوں کے مرنے کی اطلاعات سے وادی میں کہرام مچ گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔