- عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، اسد عمر
- امریکی فضائی حدود میں چین کے جاسوس غبارے کی پرواز، پینٹاگون نے طیارے بھیج دئیے
- الیکشن کمیشن گورنر کو چھوڑے، پنجاب اسمبلی الیکشن کی تاریخ دے، لاہور ہائیکورٹ
- گندم کی یکساں امدادی قیمت پر پاسکو، پنجاب اور سندھ میں ڈیڈلاک برقرار
- روپے کی مسلسل بے قدری سے ٹیلی کام سیکٹر بھی متاثر
- ایف آئی اے نے غیر رجسٹرڈ دوائیں، ویکسین اور انجکشن ضبط کرلیے
- بلوچستان سے منشیات کی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی، سیکڑوں کلو چرس برآمد
- فضائلِ درود شریف
- عشقِ رسول ﷺ کا قرآنی تصور
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے میچز کب کب ہوں گے؟
- حُبّ ر سول کریم ﷺ
- شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا، عمران خان
- پی ایس ایل 8 ، دھاک بٹھانے کیلیے کرکٹرز کی بے تابی بڑھنے لگی
- پچز کی حالت سدھارنے کیلیے غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات لینے پرغور
- ’’کبھی کبھار وہاب ریاض کی بولنگ خراب ہوجاتی ہے‘‘
- شمالی وزیرستان؛ سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بورڈ چاہتا ہے پہلے معافی مانگوں پھرکمنٹری کیلیے درخواست دوں، رمیز کا دعویٰ
- بگ بیش لیگ؛ وکٹ کیپر نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا
- شعیب ملک آج کیریئر کا 500 واں ٹی20 میچ کھیلیں گے
- بوبی نامی کتا دنیا کا عمر رسیدہ کتا قرار
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

—فائل فوٹو: رائٹرز
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواراں کو مبارک باد پیش کی اور تہینتی پیغام میں کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور آزادی صحافت کے فروغ کے باب میں سی پی این ای کا کردار قابلِ تحسین ہے۔
میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ نے سی پی این ای کے نومنتخب صدر کاظم خان اور جنرل سیکریٹری میاں عامر محمود کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ایاز خان کو سینئر نائب صدر، یوسف نظامی کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل، غلام نبی چانڈیو کو فنانس سیکرٹری، زبیر محمود کو انفارمیشن سیکریٹری، ڈاکٹر جبار خٹک کو نائب صدر سندھ، مقصود یوسفی کو جوائنٹ سیکریٹری سندھ، حیدر امین کو نائب صدر پنجاب، سلمان مسعود کو نائب صدر اسلام آباد، طاہر فاروق کو نائب صدر خیبر پختونخواہ اور عارف بلوچ کو نائب صدر بلوچستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے سی پی این ای کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے نو منتخب 44 اراکین کو بھی مبارک باد پیش کی ہے۔
علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور یقین دلایا کہ ملک میں آزادیِ اظہار و صحافت کو یقینی بنانے اور فعال میڈیا کی ترقی کے لیے وہ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔