کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 29 مئ 2022
کراچی ڈکیتی (فوٹو فائل)

کراچی ڈکیتی (فوٹو فائل)

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین شہری زخمی ہوگئے، تینوں زخمیوں کو ڈکیتی مزاحمت پر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد میں بسنے والے ڈکیتوں کے رحم و کرم پر زندگی گزار رہے ہیں جب کہ ملزمان آزادنہ کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈکیتی مزاحمت پر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

پاپوش کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تیس سالہ سمیع اللہ ولد بخت بلند زخمی ہوگیا جسے قریبی واقع عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا شاخسانہ ہے علاوہ ازیں الفلاح کے علاقے ملیر الفلاح سوسائٹی میں ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 28 سالہ عابد حسین کو زخمی کردیا جسے ایمبولینس میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان مضروب سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گڈاپ سٹی کے علاقے سپرہائی وے سن رائز فارم ہائوس کے قریب ڈاکووں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے کاشان ولد عبدالکریم کو زخمی کردیا اور باآسانی نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔