- آصف زرداری پر الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ
- لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ افسر کا جواب مسترد کردیا
- کے پی اسمبلی الیکشن کروانے کی درخواست، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- نیب ترامیم سے کن کن کیسز کو فائدہ پہنچا؟سپریم کورٹ
- آپریشن نہ کروانے والے ٹرانس جینڈرز شناختی کارڈ میں جنس تبدیل کراسکیں گے
- شاداب نے کپتان بابراعظم کو شادی کا مشورہ دیدیا
- کراچی بلدیاتی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا
- فرانس کے ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ ماں اور7 بچے ہلاک
- کراچی میں 12 فروری کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان
- حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس پھر موخر کردی
- مزاروں پر کروڑوں کی آمدن کا کوئی حساب کتاب نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- شام میں زلزلے سے خطرناک قیدیوں کی جیل تباہ؛ 20 داعش جنگجو فرار
- حج کے لیے پیدل سفر کرنیوالا بھارتی نوجوان شہاب چتور پاکستان پہنچ گیا
- بار بار انتخابات سے ملک میں انتشار ہوگا، الیکشن پہلے بھی ملتوی ہوتے رہے، سعد رفیق
- ’’بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی لیکن پاکستان ورلڈکپ کھیلنے ہندوستان آئے گا‘‘
- توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس؛ عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
- احتساب عدالت؛ وزیراعظم کے داماد کی عبوری ضمانت میں توسیع
- تباہ کن زلزلہ؛ آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 امدادی دستے ترکیہ روانہ
- 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، وزیر خزانہ

روس سے گندم لینے کی کوشش کریں گے ، اس نے راستہ نکالا تو سستا تیل بھی خریدا جائے گا ۔ فوٹو : آئی این پی
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ نے خبردار کیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے ٹی وی انٹرویو میں کہا ان مصنوعات پر سبسڈی مزید ختم کی جائے گی، جس میں تاخیر سے قومی خزانے کو 135 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
روس کے ساتھ تیل معاہدے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت نے ایساکوئی معاہدہ نہیں کیا تھا، حماد اظہرکے خط کا ماسکو سے جواب نہیں آیا تاہم نئی حکومت روس سے گندم لینے کی کوشش کرے گی ،اس نے کوئی راستہ نکالا تو سستا تیل بھی خریدا جائے گا۔
مفتاح اسمٰعیل نے ٹویٹ کیا کہ حکومت نے سینیٹری پیڈز، ڈائپرز یا ان کے خام مال پر پابندی نہیں لگائی جو بلاشبہ ضروری سامان ہے، یہ صرف کچھ پرتعیش یا غیر ضروری سامان پر لاگو ہوتی ہے۔ حکومت اس معاملے پر آج وضاحت جاری کرے گی۔
یاد رہے اس نے 19 مئی کوہنگامی اقتصادی منصوبے کے تحت غیر ضروری ،پرتعیش اشیا ء کی درآمد پر پابندی لگائی تھی۔یہ فیصلہ بڑھتا درآمدی بل، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور زرمبادلہ میں کمی کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافے پر کیا گیا ،بعض حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا فہرست میں شامل 30 ممنوعہ اشیاء میں سینیٹری نیپکن کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال بھی شامل ہے۔
مفتاح نے کہا عمران خان نے30 روپے لیوی اور17 فیصد جی ایس ٹی کا معاہدہ کیاتاہم انھیں بڑھانے کافیصلہ نہیں ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔