- وفاق، صوبے، سیاسی جماعتیں مل کر دہشتگردی کیخلاف متحد ہوں، وزیراعظم
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ پاکستانی اسٹارز کی واپسی شروع
- عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، اسد عمر
- امریکی فضائی حدود میں چین کے جاسوس غبارے کی پرواز، پینٹاگون نے طیارے بھیج دئیے
- الیکشن کمیشن گورنر کو چھوڑے، پنجاب اسمبلی الیکشن کی تاریخ دے، لاہور ہائیکورٹ
- گندم کی یکساں امدادی قیمت پر پاسکو، پنجاب اور سندھ میں ڈیڈلاک برقرار
- روپے کی مسلسل بے قدری سے ٹیلی کام سیکٹر بھی متاثر
- ایف آئی اے نے غیر رجسٹرڈ دوائیں، ویکسین اور انجکشن ضبط کرلیے
- بلوچستان سے منشیات کی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی، سیکڑوں کلو چرس برآمد
- فضائلِ درود شریف
- عشقِ رسول ﷺ کا قرآنی تصور
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے میچز کب کب ہوں گے؟
- حُبّ ر سول کریم ﷺ
- شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا، عمران خان
- پی ایس ایل 8 ، دھاک بٹھانے کیلیے کرکٹرز کی بے تابی بڑھنے لگی
- پچز کی حالت سدھارنے کیلیے غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات لینے پرغور
- ’’کبھی کبھار وہاب ریاض کی بولنگ خراب ہوجاتی ہے‘‘
- شمالی وزیرستان؛ سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بورڈ چاہتا ہے پہلے معافی مانگوں پھرکمنٹری کیلیے درخواست دوں، رمیز کا دعویٰ
- بگ بیش لیگ؛ وکٹ کیپر نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا
انتہا پسند یہودی رہنما کی سربراہی میں آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ

یہودی آبادکار اسرائیلی پولیس کی سربراہی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہورہے ہیں، فوٹو: ٹوئٹر
غزہ: انتہاپسند صیہونی لیڈر ایتامار بین گویر کی سربراہی میں درجنوں یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوکر نمازیوں پر دھاوا بول دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد کے اقصیٰ کے احاطے میں مسلمانوں کو ایک بار پھر اُس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ نماز ادا کر رہے تھے۔ درجنوں مشتعل یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسلمانوں پر دھاوا بولا۔
جنونی جتھے کی سربراہی متعصب انتہا پسند یہودی رہنما ایتامار بین گویر کر رہے تھے۔ صیہونی جتھے نے مسلمانوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور نمازیوں کو زدوکوب کیا جس میں درجنوں مسلمان زخمی ہوگئے۔
یہ خبر پڑھیں : جمعتہ الوداع پر مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کے نمازیوں پر حملے؛ 40 زخمی
اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں جنونی یہودیوں کے نمازیوں پر حملے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔
یاد رہے کہ رمضان المبارک میں مسلمانوں کی بڑی تعداد عبادت کے لیے مسجد اقصیٰ میں جمع ہوتے ہیں ان میں بیرون ممالک سے آنے والے مسلمان بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی پولیس نے اس مقدس ماہ میں بھی مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی سے روکے رکھا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیل کا مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی عرب کو دینے پر غور
گزشتہ چار ماہ میں اسرائیل میں چاقو کے حملوں میں 20 سے زائد یہودی ہلاک ہوچکے ہیں جس پر اسرائیلی فوج نے جنین کے مہاجر کیمپ اور غزہ میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور اب تک 32 نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔