پی سی بی کو آج حکومت کی طرف سے ملتان میں میچز کرانے کی اجازت ملنے کا امکان

اسپورٹس رپورٹر  پير 30 مئ 2022
اجازت ملتے ہی ون ڈے سیریز ملتان میں کرانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔ پی سی بی

اجازت ملتے ہی ون ڈے سیریز ملتان میں کرانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔ پی سی بی

 لاہور: پی سی بی کو آج حکومت کی طرف سے تحریری طور پر ملتان میں میچز کرانے کی اجازت ملنے کی امید ہے، جس کے بعد ون ڈے سیریز ملتان میں کرانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ملتان میں میچز کھیلنے کو تیار ہے اور اس نے پی سی بی حکام کو تحریری طور پر بتا دیا ہے کہ انہیں  ملتان میں میچز کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

ذرائع کے مطابق ون ڈے سریز کے لیے حکومت کی طرف سے زبانی اجازت کافی نہیں، سیکیورٹی اداروں سمیت بہت سے دوسرے انتظامات کے لیے حکومت کی طرف سے لیٹر ملنا بہت ضروری ہے۔

پی سی بی نے اپنی طرف سے تو ملتان میں تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، حکومتی لیٹر ملنے کے بعد پی سی بی حکام کرکٹ ویسٹ انڈیز کو آگاہ کرکے میچز کی منتقلی کا اعلان کریں گے۔

ٹیم کا کیمپ پہلے ہی پنڈی سے لاہور منتقل ہوچکاہے، جو یکم جون کو شروع ہوگا، ون ڈے میچز آٹھ، دس اور بارہ جون کو شیڈول ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔