کرکٹ آسٹریلیا کے نئے سیزن کیلیے مصروف ترین شیڈول کا اعلان

اسپورٹس رپورٹر  پير 30 مئ 2022
فوٹو : اے ایف پی

فوٹو : اے ایف پی

 لاہور: کرکٹ آسٹریلیا نے نئے سیزن کے لیے اپنے مصروف ترین شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم زمبابوے، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور بھارت کے ساتھ میچز کھیلے گی، سات جون سے 12 جولائی تک آسٹریلوی ٹیم سری لنکا جا کر کھیلے گی۔

اگست میں زمبابوے کے خلاف سیریز طے ہے۔ بھارت کے خلاف ستمبر میں سیریز مجوزہ ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ساتھ 6، 8 اور 11ستمبر کو تین ون ڈے میچز کیرنز میں ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے ویسٹ انڈیز کے ساتھ دو ٹی ٹوئنٹی میچز 5 اور 7 اکتوبر کو گولڈ کوسٹ میں شیڈول ہیں، انگلینڈ کے ساتھ 9، 12 اور 14 اکتوبر کو ورلڈکپ وارم اپ میچز ہیں۔ ورلڈکپ کے بعد انگلینڈ کے ساتھ ون ڈے سیریز ہوگی، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان 17 دسمبر 2022 سے چار جنوری 2023 تک ٹیسٹ سیریز رکھی گئی ہے۔

ون ڈے سیریز جنوری میں ہوگی، آسٹریلوی ویمن ٹیم برمنگھم کامن ویلیتھ گیمز کے ساتھ، پاکستان کے خلاف ہوم سیریز اور پھر فروری میں جنوبی افریقہ میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کھیلے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔