سندھ حکومت مالی سال 2022-23 کا بجٹ 14جون کو پیش کرے گی

اسٹاف رپورٹر  پير 30 مئ 2022
سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 250 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 250 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

 کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے مالی سال 2022-23 کا بجٹ سندھ اسمبلی میں 14 جون کو پیش کیا جائے گا۔

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت صبح 11 بجے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوگا، صوبائی حکومت کا بجٹ 1500 ارب روپے سے زائد کا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق 14 جون کو پیش کیے جانے والے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 250 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ متوقع ہے، پینشن میں 15 فیصد تک اضافے کے ساتھ سالانہ بجٹ 170 ارب تک پہنچ جائے گا اور نئے بجٹ میں نئی اسکیموں کے لیے خاص رقم رکھی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔