- قتل کی سازش کا الزام؛ آصف زرداری کا عمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- پختونخوا الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ
- حب میں مسافر بس حادثے کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج
- پاکستانی باکسر نے دبئی میں پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی
- مار گئی ہمیں یہ مہنگائی!
- مارشل آرٹس میں عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم اطالوی ٹی وی شو میں مدعو
- مہنگائی کیخلاف عوام بیدار ہوں، احتجاج کے بغیر مسائل کم نہیں ہونگے، حافظ نعیم
- امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ ملتوی
- حکومت سے فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب
- کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- آسٹریلین اوپن؛ جوکووچ نے 10 ویں ٹرافی اپنے نام کرلی
- اسمبلی تحلیل کے 90 روز میں الیکشن ہونے چاہییں، لاہور ہائیکورٹ
- ’پہلے ایک تو پوری کرلیں‘ 2 ٹیموں کی تجویز پر کامران اکمل کا ردعمل
- پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز
- گلگت کے شہری کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی بل موصول، انکوائری کا حکم
- 96 ارب کی مقروض ایل ڈبلیو ایم سی کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ
- غیرقانونی تارکین وطن واپس بلائیں ورنہ ویزا پابندیاں لگائیں گے، یورپی یونین
- اسٹیٹ بینک کی ڈالر شرح کو کیپ، ترسیلات زر اور برآمدات میں 3 ارب ڈالر نقصان کے دعوے کی تردید
- ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، امریکی دھمکی
- حکومت نے آئل ریفائنری پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی
نایاب مرض کی شکار بچی ٹک ٹاک اسٹار بن گئی

آسٹریلیا میں نایاب مرض کی شکار بچی کا منہ ہمیشہ کھلا رہتا اور اب اس کا ٹک ٹاک چینل تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ فوٹو: ڈیلی میل
ایڈیلیڈ: آسٹریلیا میں نایاب ترین جسمانی کیفیت کے ساتھ پیدا ہونے والی ایک بچی ٹک ٹاک اسٹار بن چکی ہے اور اس کی ویڈیو کو بہت سراہا جا رہا ہے۔
دسمبر 2021 میں جنوبی آسٹریلیا کے شہر ایڈیلڈ میں خاتون کرسٹینا ورشر اور ان کے شوہر بلیز میوشا نے جب اپنی پہلی بچی کو دیکھا تو وہ حیران رہ گئے کیونکہ اس کا منہ کھلا ہوا تھا اور ہونٹوں کے دونوں اطراف لکیریں تھی جس سے وہ مسلسل مسکراتی ہوئی لگ رہی تھی۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی بیٹی ’بائی لیٹرل میکرواسٹومیا‘ کی شکار ہیں جس میں دونوں ہونٹوں کے کنارے آپس میں باہم نہیں مل پاتے۔ اب تک دنیا میں چند درجن افراد ہی اس مرض کے شکار دیکھے گئے ہیں۔ اس کی وجہ ہے کہ ماں کے پیٹ میں ہی اس کے دونوں ہونٹ اچھی طرح نہ جڑ سکے اور اب ہمہ وقت اس بچی کا منہ کھلا رہتا ہے۔
والدین نے اسے کئی ڈاکٹروں کو دکھایا اور جینیاتی ٹیسٹ سے بھی اس مرض کی تصدیق ہوگئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کا واحد علاج ایک طرح کی سرجری ہے جس میں منہ کا دہانہ بند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
اس کے بعد والدین نے ایک ٹِک ٹاک چینل بنایا تاکہ لوگوں کو اس مرض سے آگہی فراہم کی جائے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ چینل اتنا مقبول ہوا کہ صرف ایک چھوٹی ویڈیو کو اب تک 4 کروڑ 60 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔ لوگوں نے بچی کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے اس کی مزید ویڈیو کی فرمائش کی ہے۔
ایک اور ناظر نے لکھا کہ گوگل کے مطابق اب تک ایسے صرف 14 کیس ہی سامنے آئے ہیں اور اس لحاظ سے یہ بچی ایک نایاب ترین تحفہ ہے۔
ان جملوں سے خود عائلہ کے والدین کا حوصلہ بلند ہوا ہے اور وہ اس کی مزید ویڈیو اور معلومات پوسٹ کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔