- سمندر میں خفیہ سفر کے لیے پُر تعیش سُپر یاٹ کا خیال پیش
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، 95 افراد ہلاک
- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
حج کے کرایے امریکی ڈالر کے مساوی پاکستانی کرنسی میں ہوں گے، پی آئی اے

—فائل فوٹو: اے ایف پی
کراچی: قومی ایئر لائن نے حج آپریشن سے متعلق کرائے اور قوائد جاری کردیے جس کے تحت تمام کرایوں کی ادائیگیاں امریکی ڈالر کے مساوی پاکستانی کرنسی میں ہوگی جبکہ حکومتی حج پالیسی میں تاخیر کے سبب پہلی حج پرواز کی روانگی 4 جون کومتوقع ہے۔
پی آئی اے حکام کے مطابق حکومتی حج پالیسی میں تاخیر کے سبب پہلی پرواز 31 مئی کے بجائے اب متوقع طور پر4 جون کو روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی آئی اے حکام کے پاس کوئی معلومات موجود نہیں ہے کہ کس شہر سے کتنے حجاج کرام روانہ ہوں گے جبکہ حج آپریشن کے لیے پی آئی اے کی جانب سے 297 پروازیں آپریٹ کی جائیگی۔
پی آئی اے حکام کے مطابق حج آپریشن نارتھ اورساوتھ ریجنز کے تحت ہوگا اس تناظرمیں دونوں ریجنز کے کرائے مقررکردیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ حج آپریشن کے تمام کرائے امریکی ڈالرز کے مساوی پاکستانی روپوں میں کرنا ہوگی۔
پی آئی اے کے مطابق کوئٹہ اور کراچی پر مشتمل ساوتھ ریجن سے پیک سیزن کم سے کم 810 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 1100 ڈالر کے مساوی کرایہ مقررکیا گیا ہےجبکہ لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور پر مشتمل نارتھ سیکٹر کے لیے کم سے کم 860 ڈالرز جبکہ زیادہ سے زیادہ 1150 ڈالرز کے مساوی کرایہ مقررکیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ایگزیکٹواکانومی کلاس سے سفرکرنے والے حجاج کرام کو40 کلوگرام بیگیج اور7 کلوگرام ہینڈ کیری میں سامان لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ اکانومی کلاس سے سفر کرنے والے حجاج کرام کو35 کلوگرام بیگیج اور7 کلوگرام سامان ہینڈ کیری کی مد میں لے جانے کی اجازت ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔