صوبائی وزیر عذرا پیچوہو کے شوہر کی گاڑی چھین لی گئی

آئی این پی  منگل 31 مئ 2022
فضل اللہ پیچوہو کی گاڑی ویگو کو نامعلوم افراد نے شاہراہ فیصل پر چھین لیا۔ فوٹو: فائل

فضل اللہ پیچوہو کی گاڑی ویگو کو نامعلوم افراد نے شاہراہ فیصل پر چھین لیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کے بہنوئی کو قیمتی گاڑی سے محروم کردیا گیا۔

کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن صوبائی وزیر عذرا پیچوہو کے شوہر اپنی قیمتی گاڑی سے محروم ہوگئے، فضل اللہ پیچوہو کی گاڑی ویگو کو نامعلوم افراد نے شاہراہ فیصل پر چھین لیا۔

واقعے کا مقدمہ ڈرائیور عبدالحنان کی مدعیت میں بہادرآباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔