یوکرین کی درخواست پر پاکستان نے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی

ویب ڈیسک  منگل 31 مئ 2022
(فوٹو: فائل) امداد میں ادویات، الیکٹرو میڈیکل آلات، موسم سرما کے بستر اور کھانے کی اشیاء شامل ہیں

(فوٹو: فائل) امداد میں ادویات، الیکٹرو میڈیکل آلات، موسم سرما کے بستر اور کھانے کی اشیاء شامل ہیں

 اسلام آباد: پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یوکرین کیلئے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوکرین کی جانب سے پاکستان کو امداد کی درخواست پر خصوصی طیارے سی ون تھرٹی کے ذریعے حکومت نے 7 ٹن سے زیادہ جذبہ خیر سگالی کے تحت ادویات، الیکٹرو میڈیکل آلات، موسم سرما کے بستر اور کھانے کی اشیاء بھجوائی ہیں۔

اس سے قبل عمران خان کے دورِ حکومت میں 15 ٹن سے زائد کی پہلی کھیپ نور خان بیس سے دو خصوصی جہازوں کے ذریعے بھیجی گئی تھی جبکہ دوسری کھیپ میں 7.5 ٹن امداد روانہ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور امن پسند قوم کے طور پر تنازعات و آفات کے دوران امداد کی بین الاقوامی کوششوں میں حصہ لیا جبکہ ہمیشہ بین الاقوامی برادری کے شانہ بشانہ کام کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔