عمران خان کی عدالتی کندھا استعمال کرنے کی سازش ناکام ہوگی، وفاقی وزیر اطلاعات

ویب ڈیسک  منگل 31 مئ 2022
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ٹویٹ۔ (فوٹو: فائل)

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ٹویٹ۔ (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی عدالتی کندھا استعمال کرنے کی مذموم سازش بھی فتنہ و فساد مارچ کی طرح ناکام ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ’’فال آف عمران اِن ڈی چوک‘‘ ہوچکا ہے، وہ ڈی چوک کے بھگوڑے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ سپریم کورٹ نے دوبارہ مارچ کیلئے تحفظ نہ دیا تو اس بار پوری تیاری سے اسلام آباد آئینگے، عمران خان

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین شکن اور عدلیہ کی توہین کے مجرم سپریم کورٹ سے کس منہ سے کیا اور کیا مانگ رہے ہیں؟

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔