- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشے آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
- حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
- ہفتہ رفتہ؛ ڈالر بے لگام رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان
- کوئٹہ میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی
- اسحق ڈار کا ایف بی آر افسران کی غیرقانونی مراعات روکنے کا حکم
- امریکا نے چین کا جاسوس غبارہ مار گرایا
- ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘
ایک ووٹ کی اکثریت کے لیے آصف زرداری دربدر دھکے کھا رہے ہیں، شیخ رشید

یہ حکومت غیرملکی دوروں میں اپنی کمپنی کی مشہوری کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی، سابق وزیر داخلہ
اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک ووٹ کی اکثریت قائم رکھنے کے لیے آصف زرداری دربدر دھکے کھا رہا ہے۔
شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حکومت غیرملکی دوروں میں اپنی کمپنی کی مشہوری کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی، پچھلے ڈیڑھ مہینے سے بلاول پاکستان سے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سازش سے آئی ہوئی حکومت لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتی ، ملک میں بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے، مہنگائی اور بے روزگاری سیاسی طور پر ان کو لے ڈوبے گی، ثابت ہوگیا کہ یہ انٹرنیشنل بھکاری ہیں اور وقت آنے پر اپنے کپڑے بیچنے کا دعوی کر رہے ہیں جن کپڑوں کا کے پی کے میں کوئی خریدار نہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک ووٹ کی اکثریت قائم رکھنے کے لیے آصف زرداری دربدر دھکے کھا رہا ہے، ساری دنیا کو پتہ ہے کہ بوٹ پالش کرنے والوں کی عوام میں کیا حیثیت ہے ایک نے اپنا بیٹا وزیرخارجہ لگایا ہوا ہے دوسرے نے چیف منسٹر اور تیسرے نے وزیر مواصلات اور لوگ کھائیں دھکے اور لوڈشیڈنگ میں گزارا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کی خاطر سپریم کورٹ جا رہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ 31 کروڑ ڈالر سالانہ پاکستان بھیجنے والے کسی بھی پاکستانی سے کم محب وطن نہیں ہیں اور ان کا ووٹ پر پہلےحق ہے،ساری سامراجی طاقتیں موجودہ حکومت کے پیچھے کھڑی ہوجائیں لیکن اس حکومت کو نہیں بچا سکتیں یہ انتشار اور خلفشار زدہ ایک ووٹ کی حکومت عنقریب اپنی سیاسی قبر خود کھود کر رہے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔