کینیڈا میں پستول کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

ویب ڈیسک  منگل 31 مئ 2022
پستول کی خریدوفروخت، درآمد اور منتقلی پر پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، فوٹو: فائل

پستول کی خریدوفروخت، درآمد اور منتقلی پر پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، فوٹو: فائل

اوٹاوا: کینیڈا میں پستول کی خرید و فروخت، درآمد اور منتقلی پر فوری طور پر پابندی لگا دی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک بھر میں پستول کی ملکیت پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے پستول منگوانے، اس کی منتقلی اور خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا مزید کہنا تھا کہ مؤثر طریقہ کار کو اپناتے ہوئے ملک میں پہلے سے موجود ہتھیاروں کی تعداد کو محدود کیا جائے گا۔ انسانی جانوں کے ضیاع کے ہتھیار کو یوں عام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پستول سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس لیے ضروری ہے کہ اسلحہ کے پھیلاؤ کو روکا جائے اور اس کے لیے میکنیزم بنایا جائے۔

واضح رہے کہ پستول پر پابندی کا فیصلہ امریکی ریاست ٹیکساس میں  18 سالہ لڑکے کی اسکول میں فائرنگ سے دو اساتذہ سمیت 21 کم سن طلبا کی ہلاکت کے بعد کیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔