- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- مرحوم پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- نمائشی میچ؛ پشاور زلمی کی گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
- حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
- ہفتہ رفتہ؛ ڈالر بے لگام رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان
- کوئٹہ میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی
- اسحق ڈار کا ایف بی آر افسران کی غیرقانونی مراعات روکنے کا حکم
- امریکا نے چین کا جاسوس غبارہ مار گرایا
- ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘
- سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے
- کراچی؛ منشیات فروشوں اور موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
- بنگلہ دیش نے بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کے معاہدے میں توسیع کردی
- پی ایس ایل8؛ اوپنرز چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب
- پرتھ پاکستان کی ٹیسٹ میں میزبانی کیلیے مچلنے لگا
- کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کیلیے میدان سج گیا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِ عام پرآ گئی

سدھو موسے والا کے والدین کو جوان بیٹے کی موت پر آنسو بہاتے دیکھا جا سکتا ہے(فوٹو انڈیا ٹوڈے)
ممبئی: اتوار کے دن قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہارنے والے بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 5 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک پینل کی جانب سے تیار کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ اتوار کی شام قتل ہونے والے سدھو موسے والا 2 درجن سے زائد گولیوں کا نشانہ بنے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلوکار کے جسم سے 25 گولیاں نکالی گئی ہیں جن میں سے کھوپڑی میں لگنے والی گولی ان کے لئے سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئی۔ پنجاب پولیس کے سربراہ وی کے بھورا کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ قتل ایک گینگ وار کی آپسی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
Literally breaks everyone’s heart
RIP #sidhumoosewala pic.twitter.com/oRDauw1le2— (@Divjotkaur__) May 31, 2022
دوسری جانب بھارتی پنجاب، ضلع منسا کے گاؤں میں سدھو کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں اور سدھو موسے والا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔ ان ویڈیوز میں سدھو موسے والا کی والدہ اور والد کو جوان بیٹے کی موت پر آنسو بہاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ये दिन कोई भी माता पिता नही देखना चाहते हैं ये सब पंजाब सरकार ढील कारण हुआ हे जितने भी उनके फैंस हे उन सभी लोगों को बहुत दुख हुआ #सिद्धूमूसेवाला #sidhumoosewala #SidhuMooseWalaDeath #SidhuMosseWala @iSidhuMooseWala #SiddhuMoosewala pic.twitter.com/iXhRCPfBtD — dakshpratap singh (@dakshpr94624875) May 31, 2022
واضح رہے کہ 28 سالہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کے لیے تقریباً 8 سے 10 حملہ آوروں کی جانب سے اُن پر 30 سے زیادہ گولیاں برسائی گئیں تھیں، اور اس کے باوجود بھی حملہ آوروں نے اس بات کی تسلی کی کہ کہیں گلوکار زندہ تو نہیں بچ گئے۔
No mother and no father should suffer like this.. Absolutely heartbreaking #SidhuMoosewala pic.twitter.com/Q8wZDHEtRc
— Arshdeep (@arsh_kaur7) May 31, 2022
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔