- پختونخوا الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ
- حب میں مسافر بس حادثے کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج
- پاکستانی باکسر نے دبئی میں پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی
- مار گئی ہمیں یہ مہنگائی!
- مارشل آرٹس میں عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم اطالوی ٹی وی شو میں مدعو
- مہنگائی کیخلاف عوام بیدار ہوں، احتجاج کے بغیر مسائل کم نہیں ہونگے، حافظ نعیم
- امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ ملتوی
- حکومت سے فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب
- کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- آسٹریلین اوپن؛ جوکووچ نے 10 ویں ٹرافی اپنے نام کرلی
- اسمبلی تحلیل کے 90 روز میں الیکشن ہونے چاہییں، لاہور ہائیکورٹ
- ’پہلے ایک تو پوری کرلیں‘ 2 ٹیموں کی تجویز پر کامران اکمل کا ردعمل
- پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز
- گلگت کے شہری کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی بل موصول، انکوائری کا حکم
- 96 ارب کی مقروض ایل ڈبلیو ایم سی کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ
- غیرقانونی تارکین وطن واپس بلائیں ورنہ ویزا پابندیاں لگائیں گے، یورپی یونین
- اسٹیٹ بینک کی ڈالر شرح کو کیپ، ترسیلات زر اور برآمدات میں 3 ارب ڈالر نقصان کے دعوے کی تردید
- ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، امریکی دھمکی
- حکومت نے آئل ریفائنری پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی
- پٹرولیم قیمتیں مہنگائی کا مزید طوفان لائیں گی، تاجر تنظیمیں
ایم کیو ایم انتخابات کے بیانات نہ دے، الیکشن وقت پر ہی ہوں گے، آصف زرداری

معاشی صورتحال ٹھیک کرنی ہے، کشتیاں جلادیں اب پیچھے نہیں ہٹیں گے، آصف زرداری
کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم انتخابات کے بیانات نہ دے ، انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔
آصف علی زرداری سے ایم کیوایم کے وفد نے ملاقات کی۔ بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایم کیوایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل، جاوید حنیف اور صادق افتخار شامل تھے۔ آصف زرداری کے ہمراہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، ناصر شاہ، سعید غنی، مرتضی وہاب و دیگر بھی موجودتھے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت قبل از وقت انتخابات کراسکتی ہے، خالد مقبول صدیقی
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سندھ میں بلدیاتی نظام میں ترامیم اور نئی قانون سازی سمیت دونوں جماعتوں میں ہونے والے معاہدے کے نکات پر اب تک کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں جماعتوں میں اتفاق رائے ہوا کہ بات چیت سے جلد تمام امور طے کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم انتخابات کے بیانات نہ دے ، انتخابات وقت پر ہی ہوں گے ، آگے بھی ملکر چلیں گے، ہم کشتیاں جلاکر آئے ہیں اب بھی کوئی پیچھے کیوں ہٹے گا، ملک کی معاشی صورتحال خراب ہے پہلے اسے ٹھیک کرنا ہے، عمران 25 مئی کو بھی ناکام ہوا آگے بھی ناکام ہوگا۔
ایم کیو ایم رہنما نے شکایت کی کہ زرداری صاحب ہمارے ساتھ کئے گئے معاہدے پر آپ کی سیکنڈ لیڈرشپ پیش رفت نہیں چاہتی، بلدیاتی انتخابات بھی ملتوی ہورہے ہیں ہمیں ایڈمنسٹریٹر کراچی سمیت معاہدے میں شامل نکات پر عملدرآمد چاہیے۔
آصف زرداری نے یقین دہانی کرائی کی کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کل آپ کے مسائل پر بیٹھیں گے پیش رفت ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔