- بلوچستان سے منشیات کی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی، سیکڑوں کلو چرس برآمد
- فضائلِ درود شریف
- عشقِ رسول ﷺ کا قرآنی تصور
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے میچز کب کب ہوں گے؟
- حُبّ ر سول کریم ﷺ
- شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا، عمران خان
- پی ایس ایل 8 ، دھاک بٹھانے کیلیے کرکٹرز کی بے تابی بڑھنے لگی
- پچز کی حالت سدھارنے کیلیے غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات لینے پرغور
- ’’کبھی کبھار وہاب ریاض کی بولنگ خراب ہوجاتی ہے‘‘
- شمالی وزیرستان؛ سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بورڈ چاہتا ہے پہلے معافی مانگوں پھرکمنٹری کیلیے درخواست دوں، رمیز کا دعویٰ
- بگ بیش لیگ؛ وکٹ کیپر نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا
- شعیب ملک آج کیریئر کا 500 واں ٹی20 میچ کھیلیں گے
- بوبی نامی کتا دنیا کا عمر رسیدہ کتا قرار
- سویا بین کولیسٹرول کو 70 فی صد تک کم کرسکتا ہے، تحقیق
- معدوم شدہ ڈوڈو پرندے کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے خطیر رقم مختص
- گوانتاناموبے میں قید پاکستانی شہری ماجد خان کو رہا کردیا گیا
- وزیراعظم نے آل پارٹی کانفرنس طلب کرلی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت
- ملکی برآمدات میں 7.16 فیصد کمی
- جواد سہراب ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
نمرہ خان نے خلع کیوں لی؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

اداکارہ نے 19 اپریل 2020 کو لندن کے پولیس افسر سے شادی کی تھی(فائل فوٹو)
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمر ہ خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی ناکام شادی کے بارے میں کئی انکشاف کئے ہیں۔
اداکارہ نمرہ خان ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کےپروگرام ’ٹائم آؤٹ وِد احسن خان ‘ میں شریک ہوئی جہاں انہوں نے میزبان احسن خان سے اپنی زندگی سے متعلق کئی موضوعات پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’میری طلاق نہیں ہوئی تھی، بلکہ میں نے خود خلع لیا تھا‘ انہوں نے کہا کہ پہلے میں سوچتی تھی کہ اس بارے میں بات نہ کروں اور جتنا ہو سکے یہ سب ڈھکا چھپا رہے مگر ہم فنکاروں کی زندگی کی ہر بات سب کو معلوم ہوتی ہے اس لئے میں بھی اب اس پر کھل کر بات کرتی ہوں‘۔
نمرہ خان نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ’ جن لڑکیوں کو شادی کے بعد شوہر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے انہیں چاہیے کہ بس اتنا ہی برداشت کریں جتنا وہ کر سکتی ہیں اور جب انکی برداشت ختم ہو جائے تو فوری ایکشن لیں اور اپنے والدین کو اس بارے میں آگاہ کریں‘۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’والدین کو بھی چاہیے کہ وہ بیٹیوں کو سپورٹ کریں اور اگر ان کے ساتھ کچھ بھی غلط ہو رہا ہو تو بیٹیوں کا ساتھ دیں اور اگر وہ خلع لے کر الگ ہونا چاہیں تو اس میں بھی ان کا ساتھ دیں ‘۔
اداکارہ اپنی دُکھ بھری کہانی سُناتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئیں، انہوں نے بتایا کہ ’ میں نے بہت سخت اور بہت بُرا وقت دیتا ہے میں سب کو نہیں بتا سکتی کہ میرے ساتھ کیا ہوا ، آج کیا ہوا ڈیڑھ ماہ بعد کیا ہوا، کیونکہ ہمارے لوگ ہمارا ہنستا ہوا چہرہ دیکھنا پسند کرتے ہیں لوگ روتا ہوا چہرہ قبول نہیں کرتے ، اور کسی کو اپنی کمزوری نہیں دینی چاہیےورنہ لوگ فائدہ اُٹھاتے ہیں‘۔
اداکارہ نے نور مقدم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ’ اگر لڑکیاں ہمت نہ کریں اور والدین ان کو سپورٹ نہ کریں تو نور مقدم کی طرح قتل کر دی جاتی ہیں ، کوئی گولی مار دیتا ہےتو کوئی کسی اور طرح سے بیوی کی جان لے لیتا ہے‘۔
یاد رہے کہ اداکارہ نے 19 اپریل 2020 کو لندن کے پولیس افسر سے شادی کی تھی تاہم ان کی شادی زیادہ دن نہ چل سکی اور اگست 2021 میں ان کے شوہر نے بتایا کہ وہ دونوں علیحدہ ہو چکے ہیں۔
احسن خان نے اداکارہ سےمزید کون سی دلچسپ باتیں کیں ، جاننےکے لئے ہفتے کی رات 9 بجے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر ’ٹائم آؤٹ وِد احسن خان ‘ کا مکمل پروگرام دیکھیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔