- حکومت کا سحر افطار و تراویح میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
- ’’پاکستان کو بھارت سے 2011 کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لینا ہے‘‘
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی، توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی سے رپورٹ طلب
- لاہور ہائیکورٹ کا 1990 سے 2001 تک توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم
- مسلمان مسائل کی جڑ، ہندوؤں کے برابر نہیں ، بی جے پی رہنما کی ہرزہ سرائی
- روپے کی قدر کم ترین سطح پر، معاشی مشکلات میں اضافہ
- کویت پٹرولیم کیلیے 27ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری
- ملک میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی
- عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- مہنگی ترین اشیا، شہری محدود خریداری پر مجبور
- 2022 ، سندھ میں کاروکاری کے الزام میں 152 خواتین اور 65 مرد قتل
- سحری کے اوقات میں گیس ملے گی یا نہیں، شہری پریشان
- ون ڈے ورلڈکپ؛ ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا، نام سامنے آگئے
- ذیابطیس کے 4 لاکھ مریض معذور ہوجاتے ہیں، ماہرین طب
- شکر کا جذبہ، شدید ذہنی تناؤ کو کم کر سکتا ہے
- کمسن بچوں کے ساتھ خودکشی کے واقعات
- ٹیم کا مزاج بدلنے کیلیے شاہین موزوں کپتان قرار
- گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے وقت ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے
- افغانستان سے سیریز، عباس آفریدی کو منتخب نہ کیے جانے پر مدثر نذر حیران
- رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین کیلیے پرمٹ کی شرط ختم
منشیات کیس: اننیا پانڈے نے آریان خان کے الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا

اننیا پانڈے نے این سی بی کو تفصیلی جواب جمع کروا دیا ہے(فائل فوٹو)
ممبئی: بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے نے کہا ہے کہ انہوں نے آریان کو منشیات فراہم نہیں کیں اس کا بیان جھوٹا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ اننیا پانڈے نے آریان خان کو منشیات فراہم کرنے کے حوالے سے اینٹی نارکوٹکس بیورو کو تفصیلی جواب جمع کروا دیا ہے۔
اداکارہ نے این سی بی کو دیے گئے بیان میں اپنی اور آریان کی دوستی سمیت واٹس ایپ چیٹ اور منشیات فراہمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آریان نے این سی بی کو دیے گئے بیان میں میری جانب سے منشیات فراہمی کے حوالے سے جھوٹ بولا ہے۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان نے این سی بی کو دیے گئے بیان میں اننیا پر الزام لگایا تھا کہ’ اننیا نے انہیں اپنی چھوٹی بہن سے چرس لے کر دی تھی، اننیا نے اپنی چھوٹی بہن کو چرس سمیت پکڑا تھااور کیونکہ اننیا اپنے والدین کو نہیں بتانا چاہتی تھی لہٰذا اس نے مجھے چرس دی اور اسے تلف کرنے کو کہا اور میں نے ایسا ہی کیا تھا‘۔
تاہم اب ننیا نے آریان خان کے لگائے ان الزامات کو جھوٹا اور بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’انہوں نے کبھی آریان سمیت کسی کو بھی منشیات کی آفر نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے کبھی کسی کو منشیات کے لیے ادائیگی کی‘۔
یاد رہے کہ آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گزشتہ سال اکتوبر میں گرفتار کیا تھا جبکہ بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا جبکہ حال ہی میں این سی بی نے آریان کو کیس میں کلین چٹ دے دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔