- عدلیہ بچاؤ تحریک؛ اسد عمر کی سراج الحق سے ملاقات
- ایرانی سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ، چار سیکیورٹی اہلکار شہید
- مفتی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
- کراچی کے مال میں دکان سے 80 لاکھ کے موبائل فون چوری
- منصور رانا نے پاکستان شاہینز کے ساتھ مینیجر بننے سے معذرت کرلی
- پشاور میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران پولیس اور شہریوں میں جھڑپیں
- پنڈی میں طالبعلم کا اغوا اور قتل، پولیس مقابلے میں اغوا کار بچے کا ٹیچر ہلاک
- لاہور؛ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق ایس پی جاں بحق
- وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کا اجلاس، نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک
- پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز؛ ٹکٹ کب کہاں اور کس قیمت پر ملیں گے؟
- بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کو عدالت میں چیلنج کردیا، درخواست سماعت کیلیے مقرر
- مودی کی ڈگری دکھانے کے مطالبے پر وزیراعلیٰ دہلی پر جرمانہ عائد
- پنجاب حکومت نے آٹا تقسیم کے دوران 20 ہلاکتوں کا دعویٰ مسترد کردیا
- ’’خصوصی سلوک‘‘ نہیں چاہتا! ٹیم میں موقع دیا جائے، احمد شہزاد کا مطالبہ
- بھگدڑ سے ہلاکتیں؛ فیکٹری مالک سمیت 8 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- ایک اور غیر ملکی ایئرلائن کا پاکستان کیلیے آپریشن شروع کرنے کا اعلان
- جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
- بھارت میں انتہائی مطلوب سکھ رہنما نے نامعلوم مقام سے ویڈیو پیغام جاری کردیا
- مارچ میں افراط زر کی شرح 35.4 فیصد کی بلند ترین سطح پر آگئی
- نئی قومی اسپورٹس پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری، فیڈریشنز پر نئی پابندیاں
ایشین فٹبال کپ 2023؛ ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے بولی 30 جون کو لگے گی

(فوٹو: ٹوئٹر)
بیجنگ: چین کے کورونا وائرس کے باعث ایشین فٹبال سے دستبرداری کے اعلان کے بعد گورننگ باڈی نے سال 2023 میں ایشیاء کپ کی میزبانی کے لیے دیگر ممالک کو مدعو کرلیا۔
ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کے خواہشمند ممالک کو مدعو کرلیا ہے تاہم جاپان کو ایشین فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جارہا ہے۔
حکام کے مطابق نئی بولیاں جمع کروانے کیلئے 30 جون کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے جس سے پہلے فیڈریشنز ایونٹ کی میزبانی کےلیے درخواست جمع کرواسکتی ہیں۔
چینی حکام نے ایشین فٹبال فیڈریشن کی گورننگ باڈی کو مئی کے وسط میں آگاہ کردیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے باعث 24 ٹیموں کے مقابلے کی میزبانی نہیں کرسکیں گے، ایونٹ اگلے سال جون اور جولائی میں چین میں منعقد ہونا تھا۔
مزید پڑھیں: چین ایشین فٹبال کپ 2023 کی میزبانی سے دستبردار ہوگیا
دوسری جانب جاپان فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین کوزو تاشیما کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے ہم پرجوش ہیں، اگر ہمیں میزبانی کا موقع ملتا ہے تو دلچسپ ہوگا۔
واضح رہے کہ جاپان کے علاوہ قطر یا سعودی عرب ٹونارمنٹ کی میزبانی کرسکتے ہیں۔ دونوں ممالک 2027 کے ایڈیشن کی میزبانی کے لیے بولی میں حصہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ایشین فٹبال ٹورنامنٹ 2019 میں منعقد ہوا تھا جس میں قطر نے کامیابی سمیٹی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔