ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کی کمی

احتشام مفتی  منگل 31 مئ 2022
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی اتار چڑھاؤ رہا۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی اتار چڑھاؤ رہا۔

 کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی اتار چڑھاؤ کے باوجود ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 199روپے سے بھی نیچے آگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر بڑھ کر 199.35 روپے کی سطح پر آگئی تھی لیکن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آنے والے دنوں میں 190روپے کی سطح پر آنے کی افواہوں سے ڈالر کی ڈیمانڈ گھٹی۔

اس سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 60پیسے کی کمی سے 198.46روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 198.30روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔