- کراچی، باپ نشے آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
- حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
- ہفتہ رفتہ؛ ڈالر بے لگام رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان
- کوئٹہ میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی
- اسحق ڈار کا ایف بی آر افسران کی غیرقانونی مراعات روکنے کا حکم
- امریکا نے چین کا جاسوس غبارہ مار گرایا
- ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘
- سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے
- کراچی؛ منشیات فروشوں اور موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
- بنگلہ دیش نے بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کے معاہدے میں توسیع کردی
- پی ایس ایل8؛ اوپنرز چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب
اداروں سے پوچھتی ہوں کیا عمران خان کو کھلی چھٹی ملے گی، مریم نواز

یہ عدلیہ میں ایک ثاقب نثار کو ڈھونڈ رہا ہے، نائب صدر ن لیگ (فوٹو: فائل)
مری: نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جو کر رہے ہیں وہ فساد ہے جسے روکنا جہاد ہے اور وہ اسٹیبلشمنٹ میں اس نمبر کو ڈھونڈ رہا ہے جو بدل گیا ہے۔
مریم نواز نے مری میں خیبرپختونخوا سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا وطن اس وقت بہت مشکل میں ہے، گزشتہ کئی سالوں میں معیشت پر کاری ضربیں لگیں، عمران خان آئی ایم ایف کے ہاتھوں پاکستان کو گروی رکھ کر گیا، قسم کھا کر کہتی ہوں پاکستان کی معیشت اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کر رہے ہیں وہ فساد ہے،اس کو روکنا جہاد ہے، یہ اتنا نالائق تھا کہ دوست ممالک کو دشمن کی صف میں پھینک دیا، ترکی کے سارے منصوبے تعطل کا شکار ہیں،ترکی کی بزنس کمیونٹی عمران خان سے ناراض ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جب سے لانگ مارچ ناکام ہوا عمران خان کے چہرےپر مایوسی ہے، میں نے عمران خان کو مشورہ دیا ایسی حالت میں باہر نہیں آتے ،نیند کی گولیاں کھا کر سو جاتے ہیں، عمران خان نے خود اعتراف کیا میرے لوگوں کے پاس اسلحہ تھا، اس اعتراف کے بعد اسے سیاسی سرگرمی کہنے کا کوئی جواز نہیں، جب آپ کےپاس اسلحہ تھاتوآپ کس نیت سےوفاق پرحملہ آورتھے، زبیر نیازی کے گھر سے اتنا اسلحہ نکلا جیسے وہ جنگ کے لیے جا رہے تھے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے بیان دیا کہ صوبےکی فورس کو استعمال کروں گا، وزیراعلیٰ کے بیان کا مطلب ہے کہ وہ پاکستان پرحملہ کرنا چاہتے ہیں، اس مسلح جدوجہد کا مقصد کیا ہے؟ جن دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد ہوا انہوں نے سیاسی نقاب نہیں اوڑھا ہوا تھا، عمران خان دہشتگروں سے بھی زیادہ خطرناک ہیں کیونکہ اس نے سیاسی جماعت کا نقاب اوڑھا ہوا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پوچھتی ہوں کیا ایسے دہشت گرد کو کھلی چھٹی ملے گی جو خود اپنی دہشت گردی کا اعتراف کررہا ہے، ہم نیا ردالفساد آپ کے خلاف لانچ کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ اگر یہ جہاد ہے تو عمران خان کے بچے کہاں ہیں، وہ بھی مسلمان ہیں، جہاد میں آئیں اور صف اول میں کھڑے ہوں، اپنے بچوں کو بھی بلواؤ اور جہادیوں کی فرنٹ لائن میں کھڑا کرو، جہاد ہے تو خود آپ پر بھی فرض ہے، جہاد تو ہر مسلمان پر فرض ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ میں اس نمبر کو ڈھونڈ رہا ہے جو بدل گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دیتا رہاکہ مجھے بچا لو، یہ عدلیہ میں ایک ثاقب نثار کو ڈھونڈ رہا ہے، اس نے ہراس شخص کو ڈسا جس نے اس پر احسان کیا،امریکہ کو للکارنے والا گرفتاری کے ڈر سے خیبر پختونخوا میں چھپ کر بیٹھا ہے، یہ عدم اعتماد روکنے کیلئے زرداری صاحب کے پاؤں میں بیٹھ گیا، اس نے عدم اعتماد سے پہلے زرداری صاحب کے پاس بندے بھیجے اور مدد مانگی، آصف زرداری نے عمران خان کو جواب دیا کہ ایسا نہیں ہو سکتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔