- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
پاک بھارت آبی مذاکرات، پاکستان کو سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے پر دونوں ممالک میں اتفاق

فوٹو ایکسپریس
اسلام آباد: پاکستان اوربھارت کے درمیان آبی تنازع پردو روزہ مذاکرات نئی دہلی میں ہوئے جس میں دونوں ملکوں نے پاکستان آنیوالے دریاؤں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے پراتفاق کیا اوراس کے طریقہ کار پر بھی بات کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اوربھارت کے مابین 1960 میں ہوئے پانی کی تقسیم کے معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے انڈس کمشنروں پر مشتمل مستقل انڈس کمیشن کا 118 واں اجلاس نئی دہلی میں ہوا۔
دو روزہ اجلاس کے دوسرے اورآخری روز انڈس واٹرکمیشن کی سالانہ رپورٹ پردستخط کئے گئے ہیں۔
اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی مستقل انڈس واٹرکمشنر کے سید مہرعلی شاہ نے کی جبکہ ان کے ساتھ محکمہ موسمیات، نیسپاک محکمہ آبپاشی اور وزارت خارجہ کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ بھارتی وفدکی قیادت اورمیزبانی بھارتی انڈس کمشنر شری اے کے پال نے کی۔
اجلاس کے دوران پی آئی سی کی 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والے سال کی سالانہ رپورٹ کو حتمی شکل دی گئی اور دستخط کیے گئے۔
حکام کے مطابق بات چیت خوشگوارماحول میں ہوئی۔ کمیشن نے انڈس واٹر ٹریٹی کے تحت دو طرفہ بات چیت کاسلسلہ جاری رکھنے اور مسائل کو حل کرنے کے لیے دونوں فریقوں کے عزم کو سراہا۔ پی آئی سی کا اگلا اجلاس باہمی طور پر مناسب تاریخوں پر پاکستان میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بھارت کی طرف سے پاکستانی دریاؤں بالخصوص دریائے چناب پربنائے جانیوالے ہائیڈرو پاورپراجیکٹس پر پاکستانی اعتراضات پر بھارت نے ابھی کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔