- چینی کوششیں ناکام؛ روس کا بیلاروس میں جوہری ہتھیار نصب کرنے کا اعلان
- امریکی مسافر نے پرواز بھرتے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا
- کراچی میں تین پولیس مقابلے، پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- مردان میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی شہری زخمی
- رمضان المبارک؛ سعودی ولی عہد کی مسجد نبوی میں روضئہ رسولﷺ پر حاضری
- سعودی ویمنز فٹبال ٹیم نے باضابطہ طور پر فیفا رینکنگ میں جگہ بنالی
- رینجرز و پولیس کے اورنگی اور لیاقت آباد میں چھاپے، پانچ کرمنلز گرفتار
- سعودی عرب؛ مقابلہ حسن قرات میں ہالی ووڈ اسکرپٹ رائٹر کی رقت آمیز تلاوت
- پی ٹی آئی کے جلسے سے گریٹر اقبال پارک کو تقریباً 80 لاکھ روپے کا نقصان
- کوئٹہ؛ حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے
- بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
- دوسرا ٹی20؛ پاکستان ٹیم کی پلینگ الیون کا اعلان، اہم کھلاڑی باہر
- یوروکپ کوالیفائرز؛ ترکیہ نے آرمینیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا مزہ چکھادیا
- مراکش نے 5 بار کی عالمی چیمپئین برازیل کو شکست دیدی
- رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کیلیے غیرملکی سرمایہ لانے کی اجازت
- ترسیلات زر میں 3فیصد اضافہ، حجم 245 ملین ڈالر ریکارڈ
- سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، امریکا
- کراچی میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے چار افراد زخمی
- راولپنڈی، دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان گرفتار
- شام میں امریکی حملوں کا فوری اور زیادہ شدت سے جواب دیں گے؛ ایران
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ’فری ٹریڈ‘ کا معاہدہ طے پاگیا

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو 2020 میں تسلیم کرلیا تھا، فوٹو: ٹوئٹر
دبئی: اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیئے جو کسی بھی عرب ملک کے ساتھ اسرائیل کا پہلا بڑا تجارتی معاہدہ ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے فری ٹریڈ ڈیل طے پاگئی جس پر دونوں ممالک کے حکام نے دبئی میں دستخط کردیئے۔ یہ معاہدہ مہینوں پر مشتمل مذاکرات کے بعد طے پایا۔
ایک تقریب میں آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کی تصدیق متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے سفیر عامر ہائیک نے اپنی ٹوئٹ میں بھی کی۔ وہ پہلے ہی اس معاہدے کو خطے میں تجارتی فروغ کا سنگ میل قرار دے چکے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان امریکی ثالثی میں ’امن معاہدہ‘ متوقع
اسی طرح اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد الخجا نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک بے مثال کامیابی ہے۔ دونوں ممالک کے تاجروں کو مارکیٹوں تک کم ٹیرف میں تیز تر رسائی ملے گی جس سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔
اسی طرح امارات-اسرائیل بزنس کونسل کے صدر ڈوریئن باراک نے کہا کہ تجارتی معاہدے میں ٹیکس کی شرح، درآمدات اور دانشورانہ املاک کی وضاحت کی گئی ہے، جس سے مزید اسرائیلی کمپنیوں کو متحدہ عرب امارات بالخصوص دبئی میں دفاتر قائم کرنے کی ترغیب ملے گی۔
واضح رہے کہ امریکا کی ثالثی میں 2020 کو متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات بحال کرلیے تھے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔