- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
- نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
- تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- ارضی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکا سکتا ہے
- ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں
- پرانی قیمت میں پٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی
- معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار
- حب میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 41 افراد جاں بحق
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- افغانستان؛ سردی کی موجودہ لہر میں جاں بحق افراد کی تعداد 166 ہوگئی
- سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے پی ایس پر 46 کروڑ رشوت لینے کا مقدمہ درج
- چین کیساتھ 2025 میں ممکنہ جنگ کے لیے امریکی فوج کی تیاریاں شروع
- کراچی، موبائل فون کے سافٹ ویئر انجنیئر سمیت چھ ڈاکو گرفتار
- بجلی کی قیمت میں فوری طور پر کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، وزیر پانی و بجلی
- لاہور قلندرز کی کٹ شاہین آفریدی ڈیزائن کررہے ہیں، فرنچائز
- امپورٹڈ حکومت نے عوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا، عمران خان
شاہد آفریدی نے میچ کا نقشہ ہی بدل ڈالا، راشد لطیف
فواد عالم نے بھی نہ صرف ایک اینڈ سنبھالا بلکہ بروقت سنگلز اور ڈبلز بھی لیتے رہے۔ راشد لطیف فوٹو: فائل
لاہور: سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے میچ کا نقشہ ہی بدل ڈالا، جارح مزاج بیٹسمین کی کارکردگی قابل فخر ہے، فواد عالم نے بھی حق ادا کردیا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا کہ آل رائونڈر پاکستان کرکٹ کا چاند ہے، تنقید کرنے والے سابق کرکٹرز حوصلہ بڑھائیں تو ملک اور قوم کیلیے بہتر ہوگا۔ سابق اسپنر مشتاق احمد نے کہا کہ ایسی اننگز روز روز دیکھنے میں نہیں آتیں،گرین شرٹس کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا، فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کیخلاف بڑا ہدف حاصل کرنے میں شاہد آفریدی کا کردار انتہائی اہم رہا،آل رائونڈر نے کمانڈ سنبھالتے ہی اتنا بڑا فرق ڈال دیا کہ بنگال ٹائیگرز کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ مل سکا، جارح مزاج بیٹسمین کی قوم تو گرویدہ ہے ہی آج انھیں خود بھی اپنی کارکردگی پر ناز ہونا چاہیے۔
راشد لطیف نے کہا کہ فتح میں فواد عالم کا کردار بھی انتہائی اہم رہا، نوجوان بیٹسمین نے نہ صرف ایک اینڈ سنبھالا بلکہ بروقت سنگلز اور ڈبلز بھی لیتے رہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا کہ آفریدی پاکستان کرکٹ کا چاند ہے، آج جوبن پر آیا تو آب و تاب نے سب کی نظریں خیرہ کردیں، آل رائونڈر پر تنقید کرنے والے سابق کرکٹرز سے درخواست ہے کہ ان کا حوصلہ بڑھایا کریں تو ملک اور قوم کے مفاد میں بہتر ہوگا۔ سابق سپنر مشتاق محمد نے کہا کہ پاکستان نے بولنگ اور فیلڈنگ میں غلطیاں کر کے زیادہ رنز بنوادیے، بیٹنگ لائن نے ثابت قدمی سے ایک مشکل ہدف بھی حاصل کرلیا،آفریدی نے جو بیٹنگ کی ویسی اننگز روز روز دیکھنے میں نہیں آتیں، گرین شرٹس کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہا کہ فائنل میںمضبوط سری لنکن حریف ہر کمزوری سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اب غلطی کی گنجائش نہیں، ہمیں کم سے کم مواقع دینا ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔