ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کمی، نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک  منگل 31 مئ 2022
ایل پی جی(فوٹو فائل)

ایل پی جی(فوٹو فائل)

 کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد مہنگائی سے نڈھال عوام کیلئے اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولئیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی سے نڈھال ایل پی جی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، اوگرا نے منگل کی شام سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی ہے۔

اوگراہ کی جانب سے قیمت میں کمی کا فیصلہ سامنے آتے ہی فی کلوگرام ایل پی جی گیس کی قیمت میں 13 روپے کمی کردی گئی ہے۔

اس طرح سے فی کلو ایل پی جی کی قیمت گھٹ کر 219 روپے کی ہوگئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 155 روپے کی کمی کے ساتھ 2581.35 ہوگئی ہے جب کہ کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9931.65 روپے مقرر کی گئی۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی گیس کی قیمت میں کمی کے فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔